انتخابات 2018ء اپنے مقررہ وقت پرہوں گے، عوام جسے چاہیں حکمرانی دیں، صاحبزادہ یعقوب خان

جمعہ 4 مئی 2018 14:43

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مئی2018ء) جماعت اسلامی کے قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر صاحبزادہ یعقوب خان نے کہا ہے کہ ادارے ملک وقوم کے وفادار ہیں، سسٹم کو ڈی ریل نہیں کریں گے، انتخابات 2018ء اپنے مقررہ وقت پرہوں گے، عوام جسے چاہیں حکمرانی دیں۔

(جاری ہے)

جمعہ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ باتیں چاہے کچھ بھی ہوں مگر انتخابات 2018ء اپنے مقررہ وقت پر ہوں گے۔ تمام سیاسی جماعتوں نے اس میں حصہ لینا ہے ۔ پاکستان کی عوام جس کو چاہیں حکمرانی دیں ۔ انہوں نے کہاکہ کسی کو آئین کی پامالی نہیں کرنے دیں گے۔