صوبائی وزیرملک فیصل ایوب کھوکھرکی شہید کیپٹن محمد زوہیب الدین کی قبرپر حاضری

جمعرات 7 مئی 2026 22:20

صوبائی وزیرملک فیصل ایوب کھوکھرکی شہید کیپٹن محمد زوہیب الدین کی قبرپر ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2026ء) معرکہ حق کی عظیم فتح کو ایک سال مکمل ہونے پر صوبائی وزیر کھیل و توانائی ملک فیصل ایوب کھوکھر نے شہید کیپٹن محمد زوہیب الدین کی قبر پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر شہید کے والد احسام الدین بھی موجود تھے۔صوبائی وزیر نے شہید کے اہلخانہ سے ملاقات کی، ان کی عظیم قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور کہا کہ آج کا دن وطن عزیز کے تمام شہداء کو سلام پیش کرنے کا دن ہے جنہوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر پاکستان کے دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنایا۔

ملک فیصل ایوب کھوکھر نے کہا کہ‘‘بنیان المرصوص’’کی کامیابی ہمارے شہداء کی قربانیوں، بہادری اور جذب حب الوطنی کا نتیجہ ہے۔ آج کا پُرامن، مضبوط اور مستحکم پاکستان انہی عظیم قربانیوں کا ثمر ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایک سال قبل بھارتی مسلح افواج اور دفاعی نظام کو منہ کی کھانی پڑی اور پوری دنیا نے پاک افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، عزم اور قومی یکجہتی کو دیکھا۔ معرکہ حق کی کامیابی نے پوری قوم کو اتحاد، قربانی اور حب الوطنی کا نیا پیغام دیا۔صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ شہداء کی قربانیاں ہماری آزادی، خودمختاری اور سلامتی کی ضمانت ہیں اور قوم اپنے بہادر سپوتوں کی لازوال قربانیوں کو ہمیشہ عزت و احترام کے ساتھ یاد رکھے گی۔