وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو اور ڈسٹرکٹ چیئرمین خضدار آغا شکیل احمددرانی کے درمیان ملاقات

جمعہ 4 مئی 2018 17:22

وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو اور ڈسٹرکٹ چیئرمین خضدار آغا ..
خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مئی2018ء) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو اور ڈسٹرکٹ چیئرمین خضدار آغا شکیل احمددرانی کے مابین خضدار آغا ہائوس میں خوشگوار ماحول میں ملاقات ہوئی ، اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری اور ڈسٹرکٹ چیئرمین خضدار آغا شکیل احمددرانی نے ہمار ے مہربان ہیں ان سے دیرینہ رفاقت قائم ہے ، نواب ثناء اللہ زہری چیف آف جھالاوان اور ہمارے بڑوں میں شامل ہے ،کافی عرصہ سے ملاقات نہیں ہوئی تھی ،آج میں خضدا ر آیا ہوں تو یہاں ملاقات بھی ہوئی اور ایک دوسرے کو سننے کا موقع بھی ملا ۔

ڈسٹرکٹ چیئرمین خضدار آغا شکیل احمددرانی نے ملاقات کے موقع پرگفتگو کرتے ہوئے کہاکہ میں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو و ان کے رفقاء کو آغا ہائوس آنے پر خوش آمدید کہتاہوں ، ان سے ہمارے دیرینہ رفاقت ہے ، آج وہ یہاں آئے اور ہمیں عزت بخشی ہے اس پر ہم ان کے مشکور ہیں ، یہ گھر ان کا اپنا ہے ہم سمجھتے ہیں کہ وہ اپنے گھر میںآئے ہیں ۔

(جاری ہے)

سیاست پیار و ومحبت اورمٹھاس کا نام ہے ، بہتر تو یہی ہے کہ سیاست میں دوریوں اور رنجشوں کو قریب آنے نہیں دیا جائے ۔ جب کہ بلوچستان کی قدیم روایات ہیں کہ یہاں تمام سیاسی و قبائلی زعماء ہمیشہ ساتھ چلنے کو فوقیت دی ہیں او ر ایک دوسرے کے بازو و معاون ثابت ہوئے ہیں ہم بھی یہی خواہش رکھتے ہیں انہیں روایات کو زندہ بنا کر جھالاوان و بلوچستان کی اس منفرد مثال کو زندہ و قائم و دائم رکھنا چاہتے ہیں ۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے مذید کہاکہ نواب ثناء اللہ خان زہری چیف آف جھالاوان ہیں اور ہمارے بڑوں میں شامل ہے ، ہم ہر وقت ایک دوسرے کی عزت کرتے ہیں ،سیاست میں تبدیلیاں ہوتی رہتی ہیں ، آج میں یہاں ڈسٹرکٹ چیئرمین آغا شکیل احمددرانی کے پاس آیا ہوں یہ بھی نواب کا گھر ہے کافی عرصہ سے ہماری ملاقات نہیں ہوئی تھی تو آج اس سلسلے میں آئے ہیں ملاقات بھی ہوئی اور ایک دوسرے کو ہم سنا بھی ہے۔

متعلقہ عنوان :