Live Updates

نوازشریف کوخلائی مخلوق نےہی کونسلربنایا تھا،فواد چودھری

نوازشریف1979ء میں کونسلرکا الیکشن بھی ہارگئےتھے، جس دن حکومت جائیگی پیپلزپارٹی کی ضمانتیں ضبط ہوجائیں گی،عمران خان12 مئی کوکراچی اور11مئی کووزیرستان میں جلسہ کریں گے۔ پریس کانفرنس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 4 مئی 2018 17:19

نوازشریف کوخلائی مخلوق نےہی کونسلربنایا تھا،فواد چودھری
اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔04 مئی 2018ء) : تحریک انصاف کے ترجمان فواد چودھری نے کہا ہے کہ نوازشریف کوخلائی مخلوق نےہی کونسلربنایا تھا، نوازشریف 1979ء میں کونسلرکا الیکشن بھی ہارگئے تھے، جس دن حکومت جائیگی پیپلزپارٹی کی ضمانتیں ضبط ہوجائیں گی،عمران خان12 مئی کو کراچی اور11مئی کووزیرستان میں جلسہ کریں گے۔ انہوں نے آج یہاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آج چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی صدارت میں اہم پارٹی اجلاس ہوا۔

اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے ہیں۔ اجلاس میں لاہورجلسے کی کامیابی پر لیڈرشپ نے کارکنان کا مبارکباد دی ہے۔ تحریک انصاف نے قومی سطح پرانتخابی مہم کا آغاز لاہور سے کردیا ہے۔ عمران خان کے 11 نکات ہمارے منشورکی بنیاد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کا 12 مئی کو کراچی میں جلسہ کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان جلسے سے خطاب کریں گے۔

فواد چودھری نے مزید کہا کہ اندرون سندھ میں اس وقت جبر کی کیفیت ہے۔ پانی بند کردیا جاتا ہے تھانوں میں پرچے کروا دیے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جس دن پیپلزپارٹی کی حکومت جائے گی اس دن ان کی ضمانتیں ضبط ہوجائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے جومنزلیں طے کیں ان کا راستہ کیا ہوگا اس پر رمضان میں 4 سیمینار ہوں گے۔ فواد چودھری نے کہا کہ عمران خان قبائلی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔

نائن الیون کے بعد جو وزیرستان والوں پر گزرا اس پر کسی نے توجہ نہیں دی۔ تب بھی عمران خان نے قبائلیوں کے حق میں آواز بلند کی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان 11 مئی کو وزیرستان میں جلسہ سے خطاب کریں گے۔ ہم پہلے دن سے کہہ رہے تھے فاٹا کے شہریوں کو برابر حقوق دیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ صرف اس مقصد کیلئے کہ اپوزیشن کو فائدہ ہوگا کھلواڑ ٹھیک نہیں۔مسلم لیگ ن نے اچکزئی اور فضل الرحمان کے کہنے پر کھلواڑکیا۔ ترجمان تحریک انصاف فواد چودھری نے کہا کہ نوازشریف کو خلائی مخلوق نے ہی کونسلر بنایا تھا۔ نوازشریف 1979 میں کونسلر کا الیکشن بھی ہارگئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ آپ پروٹوکول بھی لے رہے ہیں اور ظاہر کر رہے ہیں کہ اپوزیشن میں ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات