ایچ ای سی کا سموگ کے دورانیہ اور اثرات کو کم کرنے اور صحت عامہ کے مسائل کو حل کرنے کے لئے سات ریسرچ پراجیکٹس کی فنڈنگ کا فیصلہ

جمعہ 4 مئی 2018 17:33

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مئی2018ء) پنجاب میں سموگ کی بڑھتی ہوئی سطح کے پیش نظرہائر ایجوکیشن کمیشن نے سموگ کے دورانیہ اور اثرات کو کم کرنے اور اس کی وجہ سے صحت عامہ کے مسائل کو حل کرنے کے لئے سات ریسرچ پراجیکٹس کی فنڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ پرابلم بیسڈ اپلائیڈ انٹرڈسپلنری ریسرچ پروگرام کے تحت ہائر ایجوکیشن کمیشن اور پنجاب انوائرنمنٹ پروٹیکشن ڈیپارٹمنٹ نے مشترکہ طور پر پاکستانی جامعات سے سموگ کی وجوہات، اسکے اثرات کا جائزہ، ہوائی آلودگی کی کمی کی تجاویز اور سردیوں میں سموگ جیسے عناوین پر ریسرچ پروپوزل مانگے تھے جس کے نتیجے میں 39 ریسرچ پراجیکٹس موصول ہوئے۔

ان میں سے دس پروپوزلز کو شارٹ لسٹ کیا گیاجبکہ سات پراجیکٹس کو ماہرین کی مشاورت سے اگلے دو سال کے دوران فنڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

مستقبل قریب میں ان ریسرچ پراجیکٹس کے نتائج سے سموگ کے صحت عامہ پر مضر اثرات کو کم کرنے اور سموگ کے دورانیہ میں خاطر خواہ کمی لانے میں مدد ملے گی۔ سموگ کی وجہ سے عوام الناس کو دمہ، پھیپھڑوں اور سانس کی نالی میں تکلیف، مختلف الرجیوں اور امراض دل جیسے خطرناک امراض لاحق ہوتے ہیں۔ شدید سموگ کے ایام میں عوام کو چہرے پر ماسک اورعینک کا استعمال یقینی بنانا ہوتا ہے تاکہ سموگ کے برے اثرات سے بچاؤ ممکن ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :