اسلامی تعاون تنظیم کی کونسل کے وزراء خارجہ کا دو روزہ اجلاس(کل) سے ڈھاکہ میں شروع ہوگا

جمعہ 4 مئی 2018 17:33

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مئی2018ء) اسلام ملکوں کی تنظیم (او آئی سی)کی کونسل کے وزراء خارجہ کا دو روزہ اجلاس(کل)ہفتہ کو بنگلہ دیش کے دارلحکومت ڈھاکہ میں منعقد ہو رہا ہے۔جمعہ کو دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کر رہی ہیں۔

(جاری ہے)

وزراء خارجہ کونسل کے اجلاس سے قبل بنگلہ دیش کی حکومت نے او آئی سی وفود کے سربراہان کا کوکس بازار کے دورے کا اہتمام کیا جہاں روہنگیا مہاجرین کے سب سے بڑے کیمپ قائم کئے گئے ہیں۔

سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ جمعہ کوکس بازار مہاجر کیمپ دورے کے موقع پر مہاجرین سے گھل مل گئیں اور انہیں مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان کی جانب سے مکمل حمایت اور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔او آئی سی کے معاون سیکرٹری جنرل برائے ہیومنٹرین امور نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے روہنگیا کی صورتحال کے حوالے سے او آئی سی کے خدشات اور مسلم ممالک کی جانب سے روہنگیا مہاجر ین کی حمایت کو اجاگر کیا۔