امریکہ،جنوبی کوریا میں فوج کی کمی زیرغور،نیو یارک ٹائمز کا دعویٰ

رپورٹ بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی ہے، جنوبی کوریا

جمعہ مئی 18:14

نیو یارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 مئی2018ء) امریکہجنوبی کوریا میں فوج کی کمی پر غور کر رہا ہے، امریکی صدر کی شمالی کوریائی لیڈر کے ساتھ مجوزہ ملاقات جوہری ہتھیار سازی کی کڑی نہیں ہے،جنوبی کوریا نے رپورٹ کو بے بنیاد قرار دے دیا۔ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی وزارت دفاع کو کہا کہ جنوبی کوریا میں فوج کی تعداد میں کمی پر غور کرے۔

(جاری ہے)

اخبار کے مطابق جنوبی کوریا میں فوج کی تعداد میں کمی کا تعلق رواں ماہ کے دوران ہونے والی امریکی صدر کی شمالی کوریائی لیڈر کے ساتھ مجوزہ ملاقات یا جوہری ہتھیار سازی سے نہیں ہے۔ بعض حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ جزیرہ نما کوریا میں امن ڈیل کی صورت میں جنوبی کوریا میں ہزاروں امریکی فوجیوں کی تعیناتی کا جواز بھی ختم ہو جائے گا۔ اس وقت جنوبی کوریا میں امریکا کے 23 ہزار500 فوجی متعین ہیں۔ جنوبی کوریائی صدر کے دفتر نے اخبار کی رپورٹ کو بیبنیاد قرار دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :