کٹھوعہ میں مسلمان لڑکے کے قتل میں ایک کانگریس رہنما کے کارندے ملوث ہیں‘طالب حسین

جمعہ 4 مئی 2018 18:16

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 مئی2018ء) مقبوضہ کشمیر میں گجر رہنما چودھری طالب حسین نے انکشاف کیا ہے کہ کٹھوعہ میں ایک بائیس سالہ مسلمان لڑکے کو چھرا مار کر قتل کرنے میں ملوث جن تین ہندو نوجوانوںکو گرفتار کیا گیا وہ کانگریس پارٹی سے تعلق رکھنے والے ایک سابق وزیرکے کارندے ہیں۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق طالب حسین نے ایک ویڈیو پیغام میں مجرموں کو سیاسی وابستگی سے بالاتر ہو کر کڑی سزا دینے کا مطالبہ کیا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ کھٹوعہ کے علاقے بلاور کے ایس ایچ او نوجوان کو قتل کرنے کی اصل وجہ سے لوگوں کی توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہے ہیں۔طالب حسین نے کہا کہ مسلمان نوجوان کو ایک لڑکی کے ساتھ تعلق کے باعث نہیں بلکہ جموں خطے کے مسلمانوں کو ڈرانے دھمکانے کی غرض سے قتل کیا گیا۔انہوںنے سابق کٹھ پتلی وزیر چودھری لال سنگھ اور آصفہ آبروریزی اور قتل کے مجرموں کے وکیل انکور شرما کی بھی گجر بکروال طبقے کے خلاف انکی نفرت انگیز تقاریرپر سخت مذمت کی۔انہوں نے کہا کہ ہندو انتہا پسند جموں خطے میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو نقصان پہنچانے کے درپے ہیں لیکن وہ اپنے مذموم منصوبوں میںہرگز کامیاب نہیں ہونگے۔

متعلقہ عنوان :