عوام کو بر وقت اور جلد انصاف کی فراہمی کیلئے عدلیہ اور انتظامیہ کے مشترکہ اقدامات سے فوری انصاف کی فراہمی ممکن ہو سکتی ہے ‘اس کیلئے آپس میں مربوط رابطہ کار اور کو آرڈینیشن کے باعث عدالتوں کو فیصلہ کرنے میں آسانی ہو جاتی ہے

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج باغ راجہ فیصل مجید خان کا عدلیہ اور انتظامیہ کی ماہانہ کوآرڈینیشن میٹنگ میں اظہار خیال

جمعہ 4 مئی 2018 18:25

باغ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 مئی2018ء) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج باغ راجہ فیصل مجید خان نے کہاہے کہ عوام کو بر وقت اور جلد انصاف کی فراہمی کے لیے عدلیہ اور انتظامیہ کے مل کر اقدامات اٹھانے سے فوری انصاف کی فراہمی ممکن ہو سکتی ہے اس کے لیے آپس میں مربوط رابطہ کار اور کو آرڈینیشن کے باعث عدالتوں کو فیصلہ کرنے میں آسانی ہو جاتی ہے جبکہ اداروں کے مابین تحریری معاملات سے زیادہ وقت درکار ہوتا ہے گذشتہ ماہ اپریل2018میں ضلع باغ کے ڈسٹرکٹ اور ماتحت عدالتوں میں 312نئے مقدمات دائر ہوئے اور ضلعی عدالت اور ماتحت عدالتوں نے 270مقدمات کے فیصلہ جات کیے ہیں ، پولیس فوری اور بروقت چالان مکمل کرکے مجاز عدالتوں میں پیش کرے ، اور مقدمات کی سماعت میں پولیس متعلقہ افراد کو شہادتوں کے لیے پیش ہونے کے لیے بھی یقینی بنائے ، تاکہ کیسز کی مکمل سماعت کے بعد فیصلہ جات جلد ممکن ہو سکیں ، یہ ہدایات انہوں نے گذشتہ روز اپنے آفس چمبر میں عدلیہ اور انتظامیہ کی ماہانہ کوآرڈینیشن میٹنگ میں کیں ، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر باغ سردار محمد وحید ، سپرٹنڈنٹ پولیس باغ جمیل احمد جمیل ، ڈسٹرکٹ قاضی باغ عبدالشکور مہر وی ، ایڈیشنل سیشن جج دھیر کوٹ سید وسیم احمد گیلانی ، سینئر سول جج باغ محترمہ ثوبیہ اکرم ، سینئر تحصیل قاضی ابرار حسن رانا ،سول جج باغ دھیرکوٹ راجہ صغیر راٹھور ، تحصیل قاضی دھیرکوٹ عقیل احمد کاظمی ، پی ڈی ایس پی باغ ہدایت اللہ راٹھور ، ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر باغ محمد پرویز خان ، ڈسٹرکٹ بار باغ کے صدر سید عبدالوحید گردیزی ایڈووکیٹ ، جنرل سیکرٹری بار باغ راجہ حامد منظور ایڈووکیٹ ، پی آئی راجہ محمد شفیق ، عدلیہ کے سپرٹنڈنٹ راجہ محمد شہزاد اسلم اور دیگر نے بھی شرکت کی اس موقع پر جوڈیشل آفیسران نے انتظامیہ کے متعلق سول عدالتوں میں دائر مقدمات کے حوالہ سے عدالتی امور کی انجام دہی میں پیش آنے والی انتظامی مشکلات زیر بحث لائیں ، اور ان کے حل کے لیے متعلقہ حکام کو ہدایات ہوئیں ، اور گذشتہ ماہ ماہانہ میٹنگ میں ریونیو کے متعلقہ ایشوز کے سلسلہ میں اجراء ڈگری کے مقدمات بڑی تعداد میں طویل عرصہ سے زیر کار ہیں جن میں سے اکثر سرکاری محکمہ جات اور ترقیاتی ادارہ باغ کے خلاف ہیں ،اس پر ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ ایوارڈ شدہ اراضی کے معاوضہ جات کے لیے پی سی ون مرتب کر کے فنڈز کے لیے تحریک کی جا چکی ہے ، گذشتہ ماہ رجسٹریشن کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے تصاویر کی تجویز پر اتفاق ہوا تھا ،جس پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے سب رجسٹرار باغ اور دھیرکوٹ اقدامات اٹھائیں ، اراضی کی ویلیویشن کے لیے ریونیو ڈیپارٹمنٹ ویلیویشن ٹیبل جدید سب رجسٹرار کو ارسال کریں اور آئندہ فرد انتخاب جاری کرتے وقت متعلقہ پٹواری کے علاوہ تحصیل دار یا نائب تحصیل دار فرد انتخاب پر دستخط ظہری کریں گے ، پٹواری کی جانب سے جاری کردہ فرد انتخاب عدلیہ میں قابل قبول نہ ہو گا اس موقع پر جو ڈیشل آفیسران کو ہدایت کی گئی کہ وہ ماتحت اہلکاران کو اوقات کار اور یونیفارم کی سختی سے پابندی کروائیں اوقات کار اور یونیفارم کی خلاف ورزی اور لاپرواہی کی صورت میں متعلقہ اہلکار کے خلاف سخت تادیبی کاروائی عمل میں لائی جائے ، اس کے علاوہ رجسٹریشن کلرکان کی تربیت کا انتظام کیا جائے ، کاز لسٹ مطابق پروفارما ہر عدالت کے باہر نمایاں جگہ پر چسپاں کی جائے جوڈیشل پالیسی 2017کے مطابق مقدمات قتل و ضمانت کے معاملات کو یکسو کیا جائے اور پرانے مقدمات ترجیحی بنیادوں پر یکسو کیے جائیں انہوں نے عدالت ہاء ضلع باغ میں سکیورٹی کی نسبت پولیس آفیسران کو ہدایت کی کہ وہ احاطہ عدالت میں سکیورٹی کے نظام کو فول پروف بنائیں اور رات کے وقت بھی معقول سکیورٹی تعینات ہو اس کے علاوہ احاطہ عدالت میں لائٹ کا بھی انتظام کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :