ْپی سی بی کا پاکستانی کھلاڑیوں کی ٹی 20لیگز میں شرکت محدود کرنے کیلئے قانون سازی کا فیصلہ

مجوزہ قانون کے تحت کنٹریکٹ رکھنے والا کھلاڑی ایک سال میں پی ایس ایل سمیت دو سے زائد ٹی 20لیگز نہیں کھیل سکے گا

جمعہ مئی 18:25

ْپی سی بی کا پاکستانی کھلاڑیوں کی ٹی 20لیگز میں شرکت محدود کرنے کیلئے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 مئی2018ء) پاکستان کرکٹ بورڈ(((پی سی بی ) نے قومی کرکٹرز کی ٹی ٹوئنٹی لیگز میں شرکت کو محدود رکھنے کیلئے قانون سازی شروع کردی ہے۔مجوزہ قانون کے تحت کرکٹ بورڈ کا کنٹریکٹ رکھنے والا کوئی بھی کھلاڑی ایک سال میں پی ایس ایل سمیت دو سے زائد ٹی 20 لیگز نہیں کھیل سکے گا۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کا اجلاس چیئرمین نجم سیٹھی کی سربراہی میں ہوا، جس میں ہارون رشید، مدثر نذر، سبحان احمد اور نائلہ بھٹی سمیت دیگر نے شرکت کی۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ قومی کرکٹرز کی لیگز میں شرکت کے حوالے سے قانون سازی شروع کر دی گئی ہے۔اجلاس میں ڈومیسٹک کرکٹ کے اسٹرکچر کو تبدیل نہ کرنے پر بھی اتفاق ہوا اور ریجنل پلیئرز کی میچ فیس بڑھانے کی بھی منظوری دی گئی جب کہ مقامی ٹی ٹوئنٹی لیگز کے انعقاد کو بھی قانون کے ضابطے میں لانے پر اتفاق کیا گیا۔تمام تجاویز پر حتمی رپورٹ منظوری کیلئے جلد چیئرمین کرکٹ بورڈ کو پیش کی جائے گی۔