Live Updates

عمران خان کا فوج پر الیکشن میں دھاندلی کرانے کا الزام سنگین ہے، خواجہ سہیل منصور

سیاستدانوں سے اپیل ہے کہ اپنی گندی سیاست میں عدلیہ اور پاک فوج کو بدنام نہ کریں، پاکستان میں جمہوریت ہے، عوام کی عدالت سب سے بڑی عدالت ہے جو ہر 5سال بعد سیاستدانوں کا احتساب کرتی ہے، 2018کے انتخابات کسی بھی صورت تاخیر کا شکار نہیں ہونے چاہییں ایم کیو ایک پاکستان کے رکن قومی اسمبلی کی پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو

جمعہ 4 مئی 2018 18:39

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 مئی2018ء) ایم کیو ایک پاکستان کے رکن قومی اسمبلی خواجہ سہیل منصور نے کہا کہ عمران خان کا فوج پر الیکشن میں دھاندلی کرانے کا الزام سنگین ہے،سیاستدانوں سے اپیل ہے کہ اپنی گندی سیاست میں عدلیہ اور پاک فوج کو بدنام نہ کریں، پاکستان میں جمہوریت ہے اور عوام کی عدالت سب سے بڑی عدالت ہے جو ہر 5سال بعد سیاستدانوں کا احتساب کرتی ہے، 2018کے انتخابات کسی بھی صورت تاخیر کا شکار نہیں ہونے چاہییں۔

وہ جمعہ کو یہاں پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کا فوج پر الیکشن میں دھاندلی کرانے کا الزام سنگین ہے۔ ان کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں۔ سیاستدانوں سے اپیل ہے کہ اپنی گندی سیاست میں عدلیہ اور پاک فوج کو بدنام نہ کریں۔

(جاری ہے)

پاک فوج ملک کا قابل احترام ترین ادارہ جو اس وقت بھی دہشتگردی کے خلاف ایک بڑی نجگ لڑ رہا ہے۔

ایسے نازک وقت میں ایسی باتیں سیاستدانوں کو زیب نہیںدیتیں۔ پاکستان میں جمہوریت ہے اور عوام کی عدالت سب سے بڑی عدالت ہے جو ہر 5سال بعد سیاستدانوں کا احتساب کرتی ہے۔سیاستدان عوام کے پاس جائیں پھر عوام جسے ووٹ دیدیں اسے حکومت کا حق ہونا چاہیے۔ 2018کے انتخابات کسی بھی صورت تاخیر کا شکار نہیں ہونے چاہییں۔ اگر ایسا ہوا تو ملک میں انتشار پھیلے گا
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات