ْ اخبارات گونگے چھپ رہے ہیں اور ٹی وی چینلوں کی آواز کو گونگا کیا جا رہا ہے،مریم اورنگزیب

جمہوریت آکسیجن ٹینٹ میں کبھی مضبوط نہیں ہو گی ،حکومت اپاہج اور مفلوج ہو کر نہیں چلائی جا سکتی ،پاکستان کی تاریخ کی بھیانک سنسر شپ ہو رہی ہے ،جمہوری آوازوں کو گونگا کیا جا رہا ہے،ملک کے تین مرتبہ منتخب وزیراعظم کی آواز MUTEکر دی جاتی ہے،وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا ٹوئٹر پیغام

جمعہ 4 مئی 2018 18:52

ْ اخبارات گونگے چھپ رہے ہیں اور ٹی وی چینلوں کی آواز کو گونگا کیا جا ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 مئی2018ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ اخبارات گونگے چھپ رہے ہیں اور ٹی وی چینلوں کی آواز کو گونگا کیا جا رہے ہے،جمہوریت آکسیجن ٹینٹ میں کبھی مضبوط نہیں ہو گی ،حکومت اپاہج اور مفلوج ہو کر نہیں چلائی جا سکتی ،پاکستان کی تاریخ کی بھیانک سنسر شپ ہو رہی ہے ،جمہوری آوازوں کو گونگا کیا جا رہا ہے،ملک کے تین مرتبہ منتخب وزیراعظم کی آواز MUTEکر دی جاتی ہے۔

جمعہ کو اپنے ٹوئٹر پیغام میں وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ اسلام آباد میںصحافیوں سے بدسلوکی کاافسوسناک واقعہ پیش آیاجسکی مذمت کرتی ہوں۔ واقعے کی ابتدائی رپورٹ سینیٹ میں پیش کی ہے، مکمل رپورٹ بھی ایوان میں پیش کی جائے گی اور ذمہ دارروں کا تعین کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جب شہید بھٹو صاحب کو پھانسی ہوئی تواخبارات سفید چھپتے تھے۔

چالیس سال کے عرصے کے بعد یہ فرق آیاکہ اخبارات گونگے چھپ رہے ہیں اور ٹی وی چینلوں کی آواز کو گونگا کیا جا رہے ہے ۔ جمہوریت آکسیجن ٹینٹ میں کبھی مضبوط نہیں ہو گی ،حکومت اپاہج اور مفلوج ہو کر نہیں چلائی جا سکتی۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ ہم کب تک ڈر ، خوف اوربے بسی سے استعفے دیتے رہیں گے، کب تک منتخب وزیراعظم اور وزراہ گھر جاتے رہے ہیں ہم مل کر، اکھٹے ہو کر اصولوں کے لئے مقابلہ کیوں نہیں کر سکتے۔اس روایت کو بدلنا ہو گا، اس وقت پاکستان کی تاریخ کی بھیانک سنسر شپ ہو رہی ہے -جمہوری آوازوں کو گونگا کیا جا رہا ہے، صحافیوں کے آرٹیکل نہیں چھپ رہے، سول سوسائٹی کی آواز بند کی جا رہی ہے۔ملک کے تین مرتبہ منتخب وزیراعظم کی آواز MUTEکر دی جاتی ہے۔