مخالفین مسلم لیگ (ن) کی مقبولیت سے خوف زدہ ہیں'حنا پرویز بٹ

جمعہ 4 مئی 2018 18:59

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 مئی2018ء) مسلم لیگ(ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے کہا ہے کہ مخالفین مسلم لیگ (ن) کی مقبولیت سے خوف زدہ ہیں' پاکستان کے باشعور عوام منفی سیاست کے علمبرداروں کو آئندہ الیکشن میں ووٹ نہیں دیں گے۔ نیازی صاحب نے سیاست میں گالم گلوچ اور ناشائستگی کے کلچر کو پروان چڑھایا ہے اور اپنے صوبے میں بدترین کارکردگی دکھانے والے صرف جھوٹ کی سیاست کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

زرداری نیازی گٹھ جوڑ نے پنجاب کی ترقی سے خائف سوچ سے جنم لیا۔انہوں نے مزید کہا پنجاب میں ترقی اور خوشحالی کا گراف دوسرے صوبوں سے آگے نکل چکا ہے۔میٹر بس اور اورنج لائن ٹرین مسلم لیگ(ن) کی حکومت کے مثالی منصوبے ہیں۔ہم پاکستان کی ترقی اور عوام کی خدمت کے مشن سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔مسلم لیگ (ن) کے ترقیاتی ایجنڈا کے خوف نے جھوٹ کی سیاست کرنے والوں کو متحد ہونے پر مجبور کیا۔ نیازی نے ملک کی سب سے بڑی بیماری کو گلے لگا کر نوجوانوں اور عوام کو مایوس کر دیا،جھوٹ اور دغابازی کی سیاست کرنے والے قوم کے رہنما نہیں ہو سکتے۔