انتخابات سپریم کورٹ کی نگرانی میں کرائے جائیں،آفتاب لودھی

جمعہ 4 مئی 2018 20:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 مئی2018ء) چیئرمین پاکستان عوامی تحریک ِانقلا ب پروفیسر آفتاب لودھی نے کہا کہ انتخابات سپریم کورٹ کی نگرانی میں کرائے جائیں۔ گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انتخابی امیدواروں کو آرٹیکل 62،63 کے تحت پرکھا جائے۔انہوں نے کہا کہ اسلامی نظریاتی ریاست پاکستان کے حکمرانوں اور اراکین مقننہ کیلئے صادق اور امین ہونے کی شرط لازمی ہونی چائیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ اقرباپروری کی طرح دولت کو بھی پارلیمنٹ میں داخلے کی سند مل چکی ہے۔انہوں نے سوال کیا کہ کیا انتخابات پر کروڑوں روپیخرچ کرنے والے قوم سے اربوں روپے وصول نہ کریں گی انہوں نے کہا کہ ووٹ کی قیمت وصول کرنے والے عوام کو دھوکے کے سوا کیا دیں گی پروفیسر آفتاب لودھی نے کہا کہ پیسے کا عمل دخل انتخابات سے ختم نہ کیا گیا تو منتخب نمائندگان عوام کو لوٹتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ جمہوری نظام کی بنیاد کرپشن ہیاور اس کو ختم کرنے کا واحد حل فری اینڈ فیئر الیکشن کا انعقاد ہے۔