
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے پہلے یونٹ نے کامیابی کے ساتھ ریلائی ایبلٹی ٹیسٹ مکمل کر لیا
پروٹوکول کے تحت اب یونٹ مکمل طور پر چیک کیا جائے گا ،جس کے بعد پہلا یونٹ تجارتی بنیاد پر بجلی کی پیداوار شروع کردے گا،، ہر یونٹ کی پیداواری صلاحیت 42.25میگاواٹ ہے
جمعہ 4 مئی 2018 20:06
(جاری ہے)
نیلم جہلم کے دونوں یونٹس ٹیسٹ رن کے دوران نیشنل گرڈ کو 2کروڑ یونٹ بجلی مہیا کر چکے ہیں۔
969 میگاواٹ پیداواری صلاحیت کے حامل نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے چار پیداواری یونٹس ہیں ، جن میں سے ہر یونٹ کی پیداواری صلاحیت 242 اعشاریہ 25 میگاواٹ ہے ۔ منصوبے کے دو یونٹس مکمل کئے جاچکے ہیں ، تیسرا یونٹ جون ، جبکہ چوتھا یونٹ جولائی میں مکمل کرلیا جائے گا ۔آزاد جموں و کشمیر میں دریائے نیلم پر تعمیر کیا جانے والا نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ انجینئرنگ کا شاہکار ہے ، اِس کا 90 فیصد حصہ بلند و بالا پہاڑوں کے نیچے زیر زمین تعمیر کیا گیا ہے ۔ منصوبے کے تین بڑے حصے ہیں ۔ جن میں 60 فٹ بلند اور 160 فٹ طویل کمپوزٹ ڈیم ، 52 کلو میٹر طویل سرنگوں پر مشتمل زیر زمین واٹر وے سسٹم اور زیر زمین پاور ہائوس شامل ہیں ۔منصوبے سے پیدا ہونے والی بجلی قومی نظام میں شامل کرنے کے لئے 525 کلو وولٹ سوئچ یارڈ اورترسیلی لائن بھی تعمیر کی گئی ہے ۔ نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ ہر سال قومی نظام کو تقریباً 5 ارب یونٹ بجلی مہیا کرے گا ، منصوبے کے سالانہ فوائد کا تخمینہ 55 ارب روپے ہے ۔مزید قومی خبریں
-
پاکستانی طلبہ نے منیلا میں مصنوعی ذہانت کے بہترین استعمال پر ایوارڈ حاصل کرلیا
-
دریائے سوات، نہروں، نالوں ،جھیلوں میں عوام ،سیاحوں کے نہا نے، تیراکی ،کشتی رانی پر پابندی عائد
-
دریائے سوات واقعے کے دن موسم خراب تھا، ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوسکتا تھا، بیرسٹر سیف
-
میو ہسپتال کے وارڈز میں ایئرکنڈیشنرز بند، مریض اور تیماردار پریشانی کا شکار
-
این ڈی ایم اے کا ملک بھر میں بارش، سیلاب کے حوالے سے الرٹ جاری
-
پاکستان نے بھارتی جنگی طیارے مار گرائے تھے، بھارتی دفاعی اتاشی کا اعتراف
-
یو اے ای میں20لاکھ درہم مالیت کی جائیداد رکھنے والے پاکستانیوں کی شناخت کرلی گئی
-
سپریم کورٹ آئینی بنچ کے فیصلے کے بڑے بینفیشری مولانا فضل الرحمان ہیں، بیرسٹر سیف
-
اگلے سال ملک میں گندم اور کپاس کاشت نہیں ہوگی، کسان اتحاد کا اعلان
-
راولپنڈی میں گھر سے 5 تولے سونے کے زیورات چوری، واردات میں اپنے ہی ملوث نکلے
-
ملک بھر میں 5 جولائی تک شدید بارشوں کی پیشگوئی
-
بلوچستان کی سرزمین پر دہشتگردی کا کوئی وجود برداشت نہیں کیا جائے گا، وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.