راولپنڈی پولیس کی قمار بازوں کیخلاف کارروائی،09ملزمان گرفتار

جمعہ 4 مئی 2018 20:12

راولپنڈی 04مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مئی2018ء) راولپنڈی پولیس نے قمار بازوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئی09ملزمان کو گرفتار کر کے انکے قبضہ سے دائوپر لگی ہوئی رقم اورموبائل فونز برآمد کر کے ملزمان کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ کہوٹہ پولیس کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کے چند اشخاص کہوٹہ ٹائون کے علاقہ میںجواء کھیل رہے ہیں جس پر مقامی پولیس نے فوری ریڈ کر کے 08ملزمان مظفر،اسد،دانش،عقیل،عابد،رسانش،اور محسن کو بذریعہ تاش جواء کھیلتے ہوئے قابو کر کے انکے قبضہ سے دائو پر لگی ہوئی رقم مبلغ 9750روپی07عدد موبائل جبکہ تھانہ سٹی پولیس نے بوہڑ بازار میں ریڈ کر کے 01ملزم محمدمحسن جو انعام کا لالچ دے کر جواء کرا رہا تھا کو قابو کر کے اسکے قبضہ سے رقم مبلغ 6590روپے 05عدد موبائیل برآمد کر کے ملزمان کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے۔

متعلقہ عنوان :