مالاکنڈ، ہزارہ، راولپنڈی ڈویژن، بالائی فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے،۔ محکمہ موسمیات

جمعہ 4 مئی 2018 20:44

اسلام آباد۔4 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مئی2018ء) مالاکنڈ، ہزارہ، راولپنڈی ڈویژن، بالائی فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، راولپنڈی،گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا ڈویژن، اسلام آباد، بالائی فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

اس دوران ملتان، فیصل آباد اور ساہیوال میں گردآلود ہوائیں/آندھی چلنے کا امکان ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔ تاہم مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیزہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش خیبرپختونخوا میں مالم جبہ06، پٹن04، بالاکوٹ03، لوئردیر، سیدوشریف، کالام 01، گلگت بلتستان میں ہنزہ06، بگروٹ 05، استور 04 اور گلگت میں 02 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ آج ریکارڈ کئے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت میں تربت، مٹھی 46، شہید بے نظیر آباد، دادو، جیکب آباد میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔