شان ِپاکستان کے دوسرے روز فیشن شو کا اہتمام

جمعہ 4 مئی 2018 20:58

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مئی2018ء) شان ِپاکستان کے دوسرے روز فیشن شو کا اہتمام کیا گیا۔ بھارت سے آئے ہوئے فیشن ڈیزائینرز کے ساتھ پاکستانی ڈیزائنر نے اپنی کلیکشن متعارف کروائیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شان پاکستان کے جاری تین روزہ آرٹ، فیشن اور موسیقی کے میلے کے دوسرے روز فیشن نائٹ کا اہتمام کیا گیا جس میں ایک رنگا رنگ فیشن شو منعقد کیا گیا اس موقع پر پاکستانی ڈیزائنر ہما عدنان، امیر عدنان، ریما احسن ، کومل چاولہ اور بھارت سے آئے ہوئے ڈیزائنر رمپل اور ہرپیت نارولہ (پدماوت فیم) فیشن ڈیزائنرز نے اپنی روایتی کلیکشن متعارف کروائی۔

شان پاکستان کی روح رواں ہما نصر کا کہنا تھا کہ ہم اپنے سپورٹرز کے شکرگذار ہیں اور بھارت سے آئے ہوئے ڈیزائنر کے بھی مشکور ہیں جو پاک بھارت دوستی کو پروان چڑھانے کے لئے اپنا کردار ادا کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :