گورنمنٹ سینیٹینل ماڈل ہائی سکول اکوڑہ خٹک میں ڈینگی کے حوالے سے ایک آگاہی سیشن کا اہتمام

جمعہ 4 مئی 2018 22:36

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنر نوشہرہ ذیشان سکندر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر جہانگیرہ محمد اقبال نے UCMOجہانگیرہ ڈاکٹر فضل امین کے ہمراہ گورنمنٹ سینیٹینل ماڈل ہائی سکول اکوڑہ خٹک میں ڈینگی کے حوالے سے ایک آگاہی سیشن کا اہتمام کیا ۔ آگاہی سیشن میں ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن ضلع نوشہرہ ، سکول کے اساتذہ اور طلباء نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مقررین نے ڈینگی سے بچائو کے بارے میں اہم معلومات فراہم کیں ۔ اور کہا کہ ڈینگی ایک جان لیوامرض ہے مگر اس سے گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ احتیاطی تدابیر اپنانے سے اس مرض سے آسانی سے بچا جاسکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نوشہرہ بازاروں اور دیہاتوں میں مچھر مار سپرے کرکے مچھروں کی افزائش کو ختم کررہی ہیں ۔ تاکہ ڈینگی مچھر کا مکمل طور پر خاتمہ کیا جاسکے۔ دریں اثناء اسسٹنٹ کمشنر جہانگیرہ کے زیر قیادت ڈینگی کے حوالے سے واک کا اہتمام بھی کیا گیا۔ جس میں لوگوں نے کافی تعداد میں شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :