گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے طلباء وطالبات کا پنجاب اسمبلی کا دورہ

جمعہ 4 مئی 2018 22:18

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 مئی2018ء) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے طلباء وطالبات پر مشتمل ایک وفد نے گزشتہ روز پنجاب اسمبلی کا دورہ کیا اور اسمبلی کی کارروائی دیکھی طلباء وطالبات کے وفد کی قیادت رانا اسد ایڈووکیٹ کررہے تھے سیکرٹری اسمبلی نے طلباء وطالبات کو اسمبلی کی کارروائی کے بارے میں مکمل بریفنگ دی ۔