جہلم، ضلع کچہری میں عدالتوں کا مکمل بائیکاٹ کوئی وکیل کسی عدالت میں پیش نہ ہوا

جمعہ 4 مئی 2018 22:16

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 مئی2018ء) ضلع کچہری میں عدالتوں کا مکمل بائیکاٹ کوئی وکیل کسی عدالت میں پیش نہ ہوا ،ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر ملک آصف ندیم ،جنرل سیکرٹری چوہدری فخر الرشید نے بتایا عدلیہ کا وکلاء کے ساتھ رویہ درست نہ ہے جس کی وجہ سے گزشتہ پانچ روز سے وکلاء مکمل ہڑتال کررہے ہیں اور کوئی وکیل کسی عدالت میں پیش نہیں ہور ہا جب تک ہمارے مطالبات پر عمل نہیں ہوتا یہ ہڑتال جاری رہے گی جبکہ جہلم کے تمام وکلاء ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے سامنے احتجاجی دھرنا بھی دیںگے جبکہ دوسری طرف عدلیہ اس صورت حال کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد حکمت عملی طے کررہی ہے ۔جس سے بار اور عدلیہ میں تنائو ختم ہوگا۔

متعلقہ عنوان :