اٹک،جی ٹی روڈ پر برہان کے قریب 16 ہزار لیٹر ڈیزل سے بھرا ہوا آئل ٹینکر الٹ گیا

جمعہ 4 مئی 2018 22:46

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مئی2018ء) جی ٹی روڈ پر برہان کے قریب 16 ہزار لیٹر ڈیزل سے بھرا ہوا آئل ٹینکر الٹ گیا آئل ٹینکر الٹ جانے کے سبب روڈ بلاک ہو گیا حادثہ کی اطلاع ملتے ہی انچارج ریسکیو 1122 ڈاکٹر میاں محمد اشفاق کی زیر نگرانی ریسکیو 1122 کا عملہ موقع پر پہنچ گیا تھانہ صدر حسن ابدال پولیس اور موٹروے پولیس بھی کسی ممکنہ حادثہ سے بچائو کیلئے موقع پر پہنچ گئیں بعدازاں آئل ٹینکر کو بحفاظت روڈ کے کنارے کھڑا کر کے محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ۔