راولپنڈی،شراب نوشی، ہوائی فائرنگ، آتش بازی، چوری، منشیات ،جوئے ،تشدد کرنے سمیت دیگر جرائم میں گرفتار 14ملزمان جسمانی ریمانڈ پر پولیسکے حوالے

جمعہ 4 مئی 2018 23:42

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 مئی2018ء) راولپنڈی کی ماتحت عدالتوں نے شراب نوشی، ہوائی فائرنگ، آتش بازی، چوری، منشیات ،جوئے ،تشدد کرنے سمیت دیگر جرائم میں گرفتار 14ملزمان کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دیتے ہوئے 17ملزمان کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرتے ہوئے مچلکے جمع کروانے کا حکم جاری کر دیا جبکہ مختلف مقدمات میں گرفتار 8 ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھجوا دیا اور11ملزمان کو استغاثہ کی جانب سے ناکافی شہادت اور جرم ثابت نہ ہونے پر بری کر تے ہوئے گھر سے عدالت آنے والی 2 خواتین کو دارلامان بھجوا دیا ہے۔