
صوبائی حکومت تعلیم کے فروغ ِاور صوبہ بھر میں علم کی رونقیں بڑھانے کے لئے جس بڑے پیمانے پر اقدامات کررہی ہے اس کے مستقبل و قریب میں دور رس نتائج برآمد ہونگے،میر عبدالقدوس بزنجو
طلباء میں علم کی رونق بڑھانے اور ان کی صلاحیتوں میں اضافہ کرنے کی خاطر صوبائی حکومت پورے بلوچستان میں ہزاروں لیپ ٹاپ تقسیم کرچکی ہے ،وزیراعلی بلوچستان
جمعہ 4 مئی 2018 23:09

(جاری ہے)
اس موقع پر کمانڈنٹ 33ڈویژن میجر جنرل ندیم زکی منج ، بریگیڈیئر حسن افضال ودیگر سیاسی و عسکری آفیسران موجود تھے ۔
ضلع آواران کے مختلف علاقوںنوکجو گجر ،گجلی ،ساکا قلات ،جھائو،ڈنڈار، اور آواران شہر کے 400طلباء میں لیپ ٹاپ تقسیم کیئے گئے ، وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کاوزارت کا منصب سنبھالنے کے بعد اپنے حلقہ انتخاب کا یہ دوسرا دورہ تھا ۔ جہاں انہوںنے اسٹوڈنٹس کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ان میں چار سو لیپ ٹاپس تقسیم کیئے ۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کا کہنا تھا کہ طلباء میں علم کی رونق بڑھانے اور ان کی صلاحیتوں میں اضافہ کرنے کی خاطر صوبائی حکومت پورے بلوچستان میں ہزاروں لیپ ٹاپ تقسیم کرچکی ہے اور آج یہاں آواران کی طلباء کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ان میں لیپ ٹاپ تقسیم کیئے جارہے ہیں ، انہوںنے کہاکہ اس سہولت کو دینے کا مقصد فروغ تعلیم میں اضافہ کرنا اور طلباء کی حوصلہ افزائی کرنا ہے ۔انہوںنے کہاکہ ناخواندگی کا خاتمہ ہمارا مشن ہے رواں سال کے بجٹ میں بھی ہم نے تعلیم کوسب سے زیادہ فوقیت دیکر اس شعے کے لئے رقم مختص کی ہیں ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کمانڈ نٹ 33ڈویژن میجر جنرل ندیم زکی منج نے کہاکہ پاک آرمی حکومت کے ساتھ مل کر عوام کی فلاح وبہبود اور ان کی خوشحالی کے لئے اقدامات کررہی ہے ۔بلوچستان کو اللہ تعالیٰ نے بے شمار وسائل دیئے ہیں صوبے کے عوام کو ان وسائل کا بھر پور فائدہ ملے گا ، سی پیک کا مرکز بلوچستان ہے سی پیک پراجیکٹ کا سب سے زیادہ فائدہ بلوچستان کے عوام ملے گا اور اس کے بعد اس منصوبے سے دیگر صوبے فائدہ حاصل کرسکیں گے ۔ انہوںنے کہاکہ صوبے کے طلباء کولیپ ٹاپ دیکر ان کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے ۔ اس سہولت سے طلباء فائدہ اٹھائیں ، طلباء اپنی تمام ترتوجہ علم حاصل کرنے پر مرکوز کردیں نئی نسل لکھ پڑھ کر ملک و قوم کی خدمت میں اپنا حصہ شامل کریں ،جب ہماری نئی نسل تعلیم یافتہ بنے گی تو اس سے ملک ترقی کرے گا اور بلوچستان صوبے سے ناخواندگی کا خاتمہ ممکن ہوسکے گا ،مزید اہم خبریں
-
حیدرآباد،فتنہ الہندوستان کے روپوش 2دہشتگرد گرفتار
-
قومی ایئر لائن 25اکتوبر سے اسلام آباد اور مانچسٹر کے درمیان پروازیں شروع کر گی
-
قومی گندم پالیسی26-2025 کی منظوری ، گندم کی خریداری 3,500 روپے فی من کی بین الاقوامی درآمدی قیمت کے مطابق مقرر کرنے کا فیصلہ ،حکومت عوامی مفادات کا تحفظ کرتے ہوئے کسانوں کے منافع کو یقینی بنائے گی ،وزیراعظم ..
-
ہری پور، باراتیوں سے بھری کوسٹر پہاڑ سے ٹکرا گئی، 2خواتین جاں بحق، 30 افراد زخمی
-
اسلام آباد میں فضائی آلودگی، اسموگ پر قابو کے لیے جامع وہیکلز ایمیشن کنٹرول ایکشن پلان متعارف
-
پی ٹی آئی کا پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی معاہدے کا خیرمقدم
-
حوثی باغیوں نے صنعا میں اقوام متحدہ کے عملے کو اغوا کر لیا
-
مذہبی و سیاسی انتہا پسندی اور لا قانونیت کے ساتھ ملک ترقی نہیں کرسکتا، حافظ طاہر اشرفی
-
پنجگور میں گھر پر فائرنگ سے رکنِ بلوچستان اسمبلی کا بھائی جاں بحق
-
کم عمر افغان نوجوانوں کے ذریعے پاکستان میں دہشتگردی کا منصوبہ بے نقاب
-
نئی دہلی حکومت کابل کو ’اکسا‘ رہی ہے، شہباز شریف
-
امیر بالاج قتل کیس کی فائل سی سی ڈی کے حوالے کردی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.