وفاقی پولیس میں تعینات ٰٓ ُٰ ایس پی سپیشل برانچ ارسلا سلیم کا تبادلہ آئی بی میں کر دیا گیا

جمعہ 4 مئی 2018 23:46

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 مئی2018ء) وفاقی پولیس میں تعینات ٰٓ ُٰ ایس پی سپیشل برانچ ارسلا سلیم کا تبادلہ انٹیلی جنس بیورو میں کر دیا گیا ۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ان کی نئی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔

(جاری ہے)

گریڈ 18 کی ایس پی ارسلا سلیم اسلام آباد میں بطور اے ایس پی تعینات ہوئیں جہاں انہوں نے مختلف سرکل سمیت سپیشل برانچ میں بھی اپنی خدمات سر انجام دیں ارسلا سلیم کا شمار وفاقی پولیس کے ان چند افسران میںہوتا تھا جن پر دوران سروس کسی قسم کی کرپشن ،بد عنوانی سمیت کوئی الزام نہیں لگا یا گیا ۔

تاہم جوڈیشل اکیڈمی میں سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی بیٹی مریم نواز کی پیشی کے موقح پر انہوں نے مریم نواز کو سیلوٹ کیا تھا جس پر اپوزیشن جماعتوں نے ان پر تنقید کی تھی مگر ایس پی ارسلا سلیم نے کسی بھی قسم کا کوئی جواب نہیں دیا تھا جہاں بھی ان کی خاموشی کو سراحاں گیا تھا ۔۔۔۔۔۔۔۔