
پیڈو میٹر سمارٹ فونز ایپس کو بے وقوف بنانے کے لیے چینی افراد نے نئے طریقے ایجاد کر لیے
امین اکبر
جمعہ 4 مئی 2018
21:45

چین میں بہت سی ہیلتھ انشورنس کمپنیاں ایسے افراد کو خصوصی رعایت دیتی ہیں جو موبائل ایپس سے ثابت کر دیں کہ وہ ہرروز ورزش کرتے ہیں۔انشورنش کمپنیاں موبائل میں پیڈو میٹر(قدم پیما) ایپلی کیشن کی مدد سے دیکھتی ہیں کہ صارف ہر روز دس ہزار قدم پیدل چلتے ہیں یا نہیں۔
اس سہو لت سے فائدہ اٹھانے کےلیے کچھ سستی کے مارے لوگوں نے نیا طریقہ ایجاد کر لیا ہے۔
صرف انشورنش کمپنیاں ہی نہیں بلکہ بہت سے سکولوں میں بھی طلباء کے لیے ہر روز پیدل چلنا لازمی ہے۔ پیدل چلنے کے ثبوت کے طور پر طلباء کو اپنے سمارٹ فونز چیک کرانا ہوتے ہیں، جس میں موجود ایپ سے طلباء کی چہل قدمی کا پتا چلتا ہے۔
(جاری ہے)
پچھلے سال چینی سوشل میڈیا ایپ WeChat نے ایک سسٹم لاگو کیا تھا، جو پیڈو میٹر سے صارفین کی چہل قدمی کا حساب رکھتا تھا اور پھر کچھ بڑی کمپنیاں اس چہل قدمی کے مطابق فلاحی اداروں کو عطیات دیتی تھیں۔ اس طرح بڑی کمپنیاں معاشرے میں ورزش کی عادت کو فروغ بھی دے رہی تھی اور عطیات بھی دے رہی تھیں لیکن لوگوں نے فلاحی اداروں کو زیادہ سے زیادہ عطیات دلوانے کےلیے ان موبائل فون کریڈل کا جگاڑ استعمال کرنا شروع کر دیا۔
موبائل فون کریڈل کے علاوہ چینی صارفین پیڈومیٹر کو دھوکا دینےکے لیے کئی اور طریقے اپناتے ہیں۔ ایک یوٹیوب ویڈیو کے مطابق ایک صارف نے پیڈو میٹر کو دھوکا دینے کے لیے فون کو ڈرائر میں ڈال دیا۔ پیڈو میٹر کو دھوکا دینےکےلیے اسے گاڑی کے پہیے کے ساتھ باندھ کر پہیہ بھی گھمایا جاتا ہے۔ ایک اور ویڈیو کے مطابق ایک لڑکی نے اپنے موبائل کے ساتھ ساتھ اپنے پرس میں 10 دوسرے ساتھیوں کے موبائل ڈالے اور دوڑنا شروع کردیا۔ اس طرح وہ اپنے ساتھ ساتھ اپنے ساتھیوں کے لیے بھی چہل قدمی کر رہی تھی۔
متعلقہ عنوان :
مزید عجیب و غریب خبریں
-
برطانوی خاتون کی پُراسرارموت، دل غائب ہونے کا انکشاف
-
بہار میں انوکھا واقعہ، دلہا شادی کے منڈپ سے اغوا
-
صرف 0.103 سیکنڈ ‘روبوٹ نے کم ترین وقت میں روبک کیوب حل کرکے نیا ریکارڈ قائم کرلیا
-
امریکی خاتون نے 25 منٹ تک بالوں سے لٹک کر دس سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا
-
برطانوی شہری نے فائرفائٹرزکو ’اِن-ایکشن‘ دیکھنے کیلئے اپنے گھرکو آگ لگادی
-
4 بچوں کی ماں اپنی بیٹی کے سسر کے ساتھ بھاگ گئی
-
بھارت ، مسافروں کی سہولت کے لئے ٹرین میں اے ٹی ایم نصب
-
دہلی یونیورسٹی کا انوکھاطریقہ،گرمی سے بچنے کیلئے دیواروں پرگائے کا گوبرلگا دیا
-
جرمنی میں سب سے بڑی کتوں کی پریڈ، عالمی ریکارڈ قائم
-
چین میں معمر مریضہ میں سور کے گردے کی کامیاب پیوند کاری
-
بھارت میں شرارتی بندر نے رشوت لے کر موبائل واپس کر دیا، ویڈیو وائرل
-
مصر،روزے کی حالت میں 279 ٹن وزنی ٹرین کھینچنے کا نیا عالمی ریکارڈ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.