Live Updates

سپریم کورٹ کی تمام ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کردینے سے متعلق سرٹیفیکیٹ جمع کرانیکی کی ہدایت

جمعہ 4 مئی 2018 23:53

اسلام آباد۔4 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مئی2018ء) سپریم کورٹ نے پی ڈبلیو ڈی کے ملازمین کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے حوالے سے لئے گئے از خود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران کنٹرولر جنرل آف اکاونٹس اور وفاقی سیکرٹری وزارت خزانہ کو ملک بھر کے تمام ریگولر ،کنٹریکٹ والے اور ڈیلی ویجر ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کردینے سے متعلق سرٹیفیکیٹ جمع کرانیکی کی ہدایت کی ہے ۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں جسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل دو رکنی بنچ نے جمعہ کے روز از خود نوٹس کیس کی سماعت کی توکنٹرولر جنرل آف اکاونٹس شگفتہ خانم اورسپیشل سیکرٹری وزارت خزانہ پیش ہوئے ، چیف جسٹس نے شگفتہ خانم سے استفسار کیاکہ جبن 24 تاریخ تک ملازمین کو تنخواہیں نہیں ملتی ہیں تو کیا آپ کو ان کی گزر بسر اور تکالیف کا اندازہ ہی جس پر انہوںنے بتایا کہ گزشتہ ماہ بجٹ نہیں ملا تھا، چیف جسٹس نے کہا کہ بجٹ کی تاخیر یا کوئی اور وجہ ہو، تنخواہ وقت پرادا کریں، جو بھی قانونی سقم ہیں انہیں حل کریں، فاضل چیف جسٹس نے کہا کہ پہلے پورے ملک کے سرکاری ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کے سرٹیفکیٹ عدالت میں جمع ہوں گے تو اس کے بعد میں اپنی تنخواہ کا چیک لوں گے، تمام سرکاری ملازمین کو ایک ہی دن تنخواہ ملنی چاہیئے ،بعد ازاں فاضل عدالت نے کنٹرولر جنرل آف اکاونٹس اور سیکرٹری وزارت خزانہ کو ملک بھر کے تمام ریگولر ،کنٹریکٹ والے اور ڈیلی ویجر ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کردینے سے متعلق سرن ٹیفکیٹ جمع کرانیکی کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت ملتوی کردی۔

Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات