راولپنڈی،غیر قانونی جمعہ بازار کے خلاف میونسپل کارپوریشن اورسٹی ٹریفک پولیس کی کاروائی، 12گاڑیوں کے ڈرائیورزکیخلاف 6مقدمات درج

جمعہ 4 مئی 2018 23:53

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 مئی2018ء) عدالت عالیہ راولپنڈی بنچ کے جسٹس علی اکبر قریشی کے حکم گاڑیوں کے غیر قانونی جمعہ بازار کے خلاف میونسپل کارپوریشن اورسٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی نے رحمان آباد میں کاروائی کے دوران 12گاڑیوں کے ڈرائیوروں کے خلاف تعزیراتِ پاکستان کی دفعہ341کے تحت تھانہ صادق آباد میں 6مقدمات درج کروا دیئے اور گاڑیاں تھانے بند کردیں آپریشن کی نگرانی چیف میونسپل افسر شفقت رضا نے کی کارپوریشن اہکلکاروں کے علاوہ سٹی ٹریفک پولیس اور ضلعی پولیس کے مشترکہ سکواڈ نے جمعہ کے روز رحمان آباد میں گاڑیوں کے جمعہ بازارروکنے کے لئے ٹریفک پولیس کی خصوصی نفری جمعہ بازار والی جگہ کے ارد گرد موجود رہی لفٹر سٹاف کی بھی سپیشل ڈیوٹیاں لگائی گئیں جس پرٹریفک پولیس نے گاڑیوں کے جمعہ بازار پر پابندی کی خلاف ورزی پر 12گاڑیوں کی ڈرائیوروں کے خلاف کاروائی میںان کی گاڑیاں تھانہ صادق آباد میں بند کر دیں اور سیکشن 341ت پ کے تحت 6مقدمات درج کروانے کے ساتھ سروس روڈ کو جمعہ بازار سے واگزار کرایا۔