مریم اورنگزیب کی اسلام آباد میں صحافیوںپر تشدد کے واقعے کی شدید مذمت

میڈیا سے بدسلوکی قابل قبول نہیں، آزادی اظہار پر کامل یقین رکھتے ہیں ،میڈیا کی آزادی اور صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہوں۔وفاقی وزیر اطلاعات

جمعہ 4 مئی 2018 23:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 مئی2018ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے اسلام آباد میں پولیس کی جانب سے صحافیوںپر تشدد کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ کی مکمل تحقیقات کرا کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی،میڈیا سے بدسلوکی قابل قبول نہیں، آزادی اظہار پر کامل یقین رکھتے ہیں ۔میڈیا کی آزادی اور صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہوں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے ااپنی یک بیان میں کہا کہ صحافی برادری سے بدسلوکی قابل قبول نہیں اور میڈیا کی آزادی اور صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہوں۔انہوں نے کہا کہ آزادی صحافت ایک لگڑری یا چوائس نہیں بلکہ یہ تمام جدید معاشروں کی بنیاد ہے۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ آزادی صحافت کے موجودہ چیلنجز اور خطرات بے شمار ہیں، کچھ بنیادی ڈھانچے، کچھ ذاتی یا ادارے اور کچھ تغیراتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ان تمام مسائل اور خطرات سے نبرد آزما ہونے کے لیے جمہوری قوتوں، سول سوسائٹی، میڈیا کے نمائندگان اور تنظیموں کی باہمی شراکت ضروری ہے۔ صرف متحدہ کاوشوں سے ہی آزادی صحافت کے دشمنوں کو شکست دی جاسکتی۔مریم اورنگزیب نے اسلام آباد میں صحافیوں سے بدسلوکی کے واقعے کی شدید مذمت کی اور یقین دلایا کہ واقعہ کی مکمل تحقیقات کرا کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔