میئر سکھر کی جانب سے پاکستان سوئٹ ہوم سکھر کی لائبریری کے لئے کتابوں کی خریداری کیلئے ایک لاکھ روپے کی منظوری

جمعہ 4 مئی 2018 23:50

سکھر۔ 4مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مئی2018ء) میئر سکھر بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ نے پاکستان سوئٹ ہوم سکھر کی لائبریری کے لئے کتابوں کی خریداری کے لئے ابتدائی طور پر ایک لاکھ روپے کی منظوری دیدی ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں میونسپل کمشنر منصور احمد سومرو نے پاکستان سوئٹ ہوسم سکھر کو آگاہ کیا ہے کہ کونسل کی منظوری سے کتب کی خریداری سکھر میونسپل کارپوریشن کی خواتین کونسلرز ممتاز بیگم ، خالدہ صدیقی ، عذرا جمال ، ماریہ احسان ملک ، کیتھرین ، قمرالنساء پھلپوٹو ، زینت بانو بھنبھرو ، زاہدہ ، غزالہ کاشف صدیقی کریں گی جو سوئٹ ہوم کا دورہ کریں گی جبکہ میئر سکھر نے سوئٹ ہوم کی عمارت کے گرد درخت لگانے کی ہدایت بھی جاری کردی ہے جبکہ ایک طالبعلم کی اعلیٰ تعلیم کے اخراجات کی منظوری دی جاچکی ہے اس سلسلے میں اقدامات جاری ہیں۔