سندھ بار کونسل کی اپیل پر ماتحت عدالتوں کے ججز کے رویوں اور وکلا کو توہین عدالت کے نوٹسز جاری کرنے کیخلاف ہڑتال

ہفتہ 5 مئی 2018 16:18

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2018ء) سندھ بار کونسل کی اپیل پر ماتحت عدالتوں کے ججز کے رویوں اور وکلا کو توہین عدالت کے نوٹسز جاری کرنے کے خلاف سٹی کورٹ سمیت دیگر عدالتوں میں وکلا کی جانب سے ہڑتال کی گئی ،وکلا کی ہڑتال کے باعث عدالتی امور معطل سائلین کو شدید پریشابیوں کا سامناکرنا پڑا ۔تفصیلات کے مطابق سندھ بار کونسل کی اپیل پرہفتے کو سٹی کورٹ سمیت دیگر عدالتوں میں ماتحت عدالتوں کے ججز کے رویوں اور وکلا کو توہین عدالت کے نوٹسز جاری کرنے کے خلاف ہڑتال کی گئی۔

۔وکلا کی ہڑتال کے باعث عدالتی امور معطل کردیئے گئے، ہڑتال کے باعث قیدیوں کو بھی جیل سے عدالتوں میں نہیں لایا گیا جسکی وجہ سے سائلین کو شدید پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا جبکہ عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات کی بھی آئندہ تاریخوں تک ملتوی کردیئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

دوسری جانب سندھ بار کونسل کے وکلا کی بڑی تعداد عدالتی امور معطل کرانے احتساب عدالت ،،عدالتی امور معطل کرانے کے لئے آنے والے وکلا سے احتساب عدالت کے فاضل جج نے کہا کہ کہ وہ کسی ڈکٹیشن نہیں لے سکتے اور نہ ہی وہ عدالتی امور معطل کرینگے اگر ہڑتال کا کوئی سرکلر ہے تو پیش کیا جائے۔واضح رہے کہ سندھ بار کونسل کی جانب سے دی جانے والی ہڑتال کی کال کی کراچی بار کونسل نے بھی حمایت کررکھی ہے۔