Live Updates

زرداری تحریک انصا ف سے اتحاد چاہتے ہیں تو ملک سے لو ٹی دو لت واپس کریں‘ڈاکٹر شاہد صدیق

نوازشریف ہوں یا آ صف زرداری دو نو ں عوام کو بے وقو ف بنا رہے ہیں‘مرکزی رہنما پی ٹی آئی کی کارکنو ں سے گفتگو

ہفتہ 5 مئی 2018 17:34

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2018ء) تحریک انصاف کے مرکزی رہنماڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہ ووٹرز کو بیوقوف بنانے والے پرانے شکاری نئے جال بن رہے ہیں ، تبدیلی بڑے جلسے کرنے سے نہیں عوام کے ووٹ کی طاقت سے آئے گی ،کر پشن کے بانی ووٹ کو عزت دوکا ڈرامہ کر رہے ہیں۔ان خیا لا ت کااظہار انہو ں نے حلقہ پی پی 166 میں پارٹی کارکنو ں سے گفتگو کر تے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہاکہ آ صف زرداری ہوں یا نوازشریف دو نو ں عوام کو بے وقو ف بنا رہے ہیں تحریک انصا ف کسی بھی کر پٹ شخص سے ہا تھ نہیں ملا ئے گی ۔آ صف زرداری اگر تحریک انصا ف سے اتحاد چاہتے ہیں تو ملک سے لو ٹی دو لت واپس کریں ،با پ بیٹے کے بیانا ت میں تضا د ہے بیٹا تحریک انصا ف پر تنقید کررہاہے تو با پ تحریک انصا ف سے الحا ق کے خواب دیکھ رہاہے ۔انہو ں نے مزید کہاکہ تحریک انصا ف کی کر پشن کیخلا ف جنگ عمران خان جیت چکے ہیں نواز اور زرداری کی سیا ست ہمیشہ ہمیشہ کیلئے ختم ہو چکی ہے پنجاب ہی نہیں پور ے ملک میں آ ئندہ تحریک انصا ف کی حکومت ہو گی اور ملک کے عمران خان وزیراعظم ہونگے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات