چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کا بلوچستان کے ضلع خاران میں چھ محنت کشوں کے قتل کے واقعہ کا نوٹس

ہفتہ 5 مئی 2018 18:06

چیف جسٹس  میاں ثاقب نثار کا بلوچستان کے ضلع خاران میں چھ محنت کشوں کے ..
اسلام آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مئی2018ء) چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے بلوچستان کے ضلع خاران میں چھ محنت کشوں کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے چیف سیکرٹری اور آئی جی بلوچستان کو نوٹس جاری کر دیئے اور کوئٹہ میں 11 مئی کو سماعت مقرر کر دی ہے۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ آف پاکستان کے شعبہ تعلقات عامہ کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان نے ضلع خاران کے علاقہ لیجی میں یو فون ٹاور نصب کرنے کے دوران اوکاڑہ سے تعلق رکھنے والے چھ مزدوروں کے قتل کا نوٹس لیا ہے۔

مزید برآں اسی علاقہ سے ڈیڑھ سال قبل ڈسٹرکٹ کونسل کے چیئرمین کو اغواء کیا گیا اورا اس کا بھی ابھی تک سراغ نہیں مل سکا۔ چیف جسٹس آف پاکستان نے ان واقعات کانوٹس لیتے ہوئے چیف سیکرٹری اور آئی جی بلوچستان کو نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔ ان مقدمات کی سماعت سپریم کورٹ برانچ رجسٹری کوئٹہ میں 11 مئی 2018ء جمعہ کو ہو گی۔