Live Updates

عمران خان اور چوہدری نثار کا آپس میں رابطہ کیسے ہوتا تھا، چوہدری نثار نے انتہائی دلچسپ بات کر دی

عمران خان اور نوازشریف میرے متعلق سوال پر چپ ہوجاتے ہیں تو اس میں میرا کیا قصور ہے،عمران خان سے میرا رابطہ کبوتر ذریعے ہوتا ہے۔چوہدری نثار

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 5 مئی 2018 19:41

عمران خان اور چوہدری نثار کا آپس میں رابطہ کیسے ہوتا تھا، چوہدری نثار ..
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 مئی2018ء) عمران خان اور چوہدری نثار کا آپس میں رابطہ کیسے ہوتا تھا، چوہدری نثار نے انتہائی دلچسپ بات کر دی۔سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ عمران خان اور نوازشریف میرے متعلق سوال پر چپ ہوجاتے ہیں تو اس میں میرا کیا قصور ہے،عمران خان سے میرا رابطہ کبوتر ذریعے ہوتا ہے۔تفصیلات کے مطابق چوہدری نثار کو مسلم لیگ ن میں ایک ستون کی حیثیت حاصل ہے۔

انکی مسلم لیگ ن کے ساتھ 35سالہ رفاقت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے۔انہوں نے مشکل سے مشکل حالات میں جس طرح پارٹی کے ساتھ وفاداری قائم رکھی اسکی پاکستانی سیاست میں مثال کم ہی ملتی ہے۔انہوں نے پارٹی کے سیاسی نشیب و فراز میں پارٹی اور پارٹی قیات کا مکمل ساتھ دیا لیکن ہر حال میں ساتھ چلنے والے چوہدری نثار اب مسلم لیگ ن سے ناراض ناراض نظر آتے ہیں ۔

(جاری ہے)

پانامہ کیسسز اور اس کے بعد کی صورتحال میں پارٹی قیادت کی جانب سے جو اقدامات اٹھائے گئے ،سابق وزیر داخلہ کسی صورت بھی ان سے متفق ہونے پر راضی نہیں۔اس لیے بارہا ایسا موڑ بھی آیا کہ جس پر تبصرہ کرتے ہوئے سیاسی پنڈتوں کا کہنا تھا کہ شائد سابق وزیر داخلہ پارٹی کو خیرباد کہہ دیں ۔کچھ روز قبل چوہدری نثار کی جانب سے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے کی خبریں بھی گردش میں تھیں اور عمران خان اور تحریک انصاف کی قیادت نے بھی چوہدری نثار سے رابطوں کی تصدیق کی تھی ۔

آج سابق وزیر داخلہ نے پھر پریس کانفرنس کی جس میں ملکی سیاست پر تفصیلی بات چیت کی ۔جب ان سے پوچھا گیا کہ آپ کے تذکرے پر سابق وزیر اعظم نواز شریف اور عمران خان خاموش کیوں ہو جاتے ہیں تو انکا کہنا تھا کہ عمران خان اور نوازشریف میرے متعلق سوال پر چپ ہوجاتے ہیں تو اس میں میرا کیا قصور ہے۔انہوں نے اپنے اور عمران خان میں رابطوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئےمزید کہا کہ عمران خان سے میرا رابطہ کبوتر ذریعے ہوتا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات