راولپنڈی ،ٹارگٹ کلنگ، مذہبی منافرت، پولیس مقابلے اور قتل سمیت دیگر مقدمات میں شہادتیں قلمبند

ہفتہ 5 مئی 2018 20:41

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 مئی2018ء) انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصو صی عدالت نمبر1کے جج اصغر خان نے ٹارگٹ کلنگ، مذہبی منافرت، پولیس مقابلے اور قتل سمیت دیگر مقدمات میں شہادتیں قلمبند کرتے ہوئے اغوا برائے تاوان کے مقدمہ میں ملزم پر فرد جرم عائد کر دی گزشتہ روزعدالت نے بارود برآمدگی کے مقدمہ میں ملزم خالد کیخلاف 1 گواہ کا بیان ریکارڈ کر کے سماعت14 مئی،قتل کیس میں تنویر کیخلاف 1 گواہ کا بیان ریکارڈ کر کے سماعت14 مئی، ٹارگٹ کلنگ کیس میں ملزم عبدالواحد کیخلاف ایک گواہ کا بیان ریکارڈ کر کے سماعت 7 مئی،پولیس مقابلہ کیس میں ملزم شہزاد کیخلاف5 گواہوں کے بیان ریکارڈ کر کے سماعت 12 مئی،اغوا برائے تاوان کیس میں ملزم زبیر کیخلاف سماعت 10مئی ،اغوا برائے تاوان کیس میں ملزم انور زادہ پر فرد جرم عائد کر کے سماعت 11 مئی،مذہبی منافرت کیس میں ملزم عبدالرحمن کیخلاف ایک گواہ کا بیان ریکارڈ کر کے سماعت 11 مئی،بارودی مواد کیس میں ملزم عرفان کیخلاف سماعت 12 مئی جبکہ پولیس مقابلہ کیس میں ملزم نجم الحسن کیخلاف سماعت 12 مئی تک ملتوی کردی۔