خلائی مخلوق کی بات کرکے یہ بری الزمہ نہیں ہوسکتے

یہ ملک سےکھیلنےوالی بات ہے،خلائی مخلوق کی سمجھ آرہی ہےکہ نوازشریف فوج کی ہی بات کررہے ہیں۔سینئرتجزیہ کارمحمد مالک کی گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 5 مئی 2018 20:25

خلائی مخلوق کی بات کرکے یہ بری الزمہ نہیں ہوسکتے
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔05 مئی 2018ء) : تجزیہ کار محمد مالک نے کہا ہے کہ خلائی مخلوق کی بات کرکے یہ بری الزمہ نہیں ہوسکتے،یہ ملک سے کھیلنے والی بات ہے، خلائی مخلوق کی سمجھ آرہی ہے کہ نوازشریف فوج کی ہی بات کررہے ہیں، موجودہ ادارے کے سربراہان پرالزام لگاتے ہیں توپھر جواب دینا پڑے گا،اگرآپ جنرل کیانی یا جنرل (ر) راحیل شریف پرالزام لگائیں یا پھرموجودہ آرمی چیف پرالزام لگائیں توزمین آسمان کا فرق پڑجاتا ہے۔

انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار کی پریس کانفرنس پرردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ہم توپروگرامز میں بھی کہتے رہے ہیں کہ خلائی مخلوق والے عجیب قسم کے بیانات ہیں۔جس پرسب کوسمجھ آرہی ہے کہ نوازشریف فوج کی ہی بات کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

چوہدری نثار نے بھی آج وہی بات کی ہے کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نیشنل سکیورٹی کونسل کا اجلاس بلائیں۔

تو ساری بات واضح ہوجائے گی۔انہوں نے کہاکہ اس طرح کی باتیں کہ تین بارکے وزیراعظم نوازشریف اور موجودہ وزیراعظم شاہد خاقان اس طرح خلائی مخلوقوں والی بات کررہے ہیں۔ہم کوئی بنانا ریپبلک نہیں ہیں۔ہم نیوکلیئرپاور ہیں۔یہاں سنجیدہ طریقے سے باتیں ہونی چاہئیں۔مالک نے کہا کہ یہ چھوٹے الزامات نہیں ہیں۔جب کوئی سابق وزیراعظم اور موجودہ وزیراعظم اپنے ہی ملک کی فوج کے اوپراس طرح کے الزامات لگائیں گے تواس سے یہ فرق نہیں کہ وہ خلائی مخلوق کہیں یا کچھ اور کہیں ۔

لیکن دنیا میں ہمارے دشمن اس کوبری طرح دیکھتے ہیں۔مالک نے واضح کیا کہ یہ ملک سے کھیلنے والی بات ہے۔یہ بری الزمہ نہیں ہوسکتے کہ ہم توکسی کانام نہیں لیا تھا۔اس میں ہمارا کیا قصور ہے؟ انہوں نے کہاکہ آپ 2014ء کے دھرنوں کی بات کرتے ہیں تواس وقت کے جنرل جاچکے ہیں لیکن جب آپ موجودہ پرالزام لگاتے ہیں توپھر جواب دینا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ اگر آپ الزام لگائیں جنرل کیانی پر یا پھر جنرل (ر) راحیل شریف پرالزام لگائیں یا پھر آپ موجودہ آرمی چیف پرالزام لگائیں توزمین آسمان کا فرق پڑجاتا ہے۔۔۔ویڈیو بھی دیکھیں