نہتے کشمیروں پر بے دریغ بھارتی تشدد اور انتہا پسندی خطے میں سلامتی کی صورت حال کیلئے انتہائی خطرناک ہے ،چوہدری محمد برجیس طاہر
مسئلہ کشمیر کا حل صرف اورصرف اقوام متحدہ کی قراردادوں کے نفاز اور مزاکرات کے ذریعے ہی ممکن ہے،وفاقی وزیر امور کشمیر
اتوار 6 مئی 2018 17:50
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا حل صرف اورصرف اقوام متحدہ کی قراردادوں کے نفاز اور مزاکرات کے ذریعے ہی ممکن ہے جس سلسے میں بھارت ہٹ دھرمی اور انتہائی غیر سنجدیگی کا مظاہرہ کر رہا ہے ، انہوں نے دونوں ممالک میں مزاکرات کے امکانات سے متعلق بھارت کی جانب سے حالیہ بیانات پر اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے بدقسمتی سے کبھی بھی مزاکرات میں سنجدیگی کا مظاہرہ نہیں کیا اور مزاکرات کو ہمیشہ ایک delaying tactic کے طور پر استعمال کیا ، انہوں نے کہا کہ ماضی میں جتنے بھی مزاکرات کے ادوار ہوئے ان میںبھارت نے کسی نہ کسی بہانے سے مزاکرات کے عمل کو نقصان پہنچایا اور ان سے راہ فرار حاصل کیا ۔
چودہری محمد برجیس طاہر نے کہا کہ مسلے سے متعلق کسی دیر پا حل کے لیے عالمی برادری کو اپنا فعال کردار ادا کرنا ہو گا ۔انہوں نے کہا کہ بھارت میں ہندو انتہا پسندی کا اقلیتوں بلخصوص مسلمانوں کے خلاف انتہا پسند رویہ اپنی آخری حدوں کو چھو رہا ہے جو خود بھارت کے لیے بھی خطرناک ہے ، انہوں نے کہا کہ بھارت کو مقبوضہ کشمیر سے متعلق اپنے انتہا پسند رویے کو ترک کر کے مقبوضہ کشمیر کے حقائق کو سامنے رکھ کر یہ تسلیم کرنا چائیے کہ کشمیر ی کسی صورت میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ناجائز تسلط کو تسلیم نہیں کرتے اور وہ اپنے حق خود ارادیت کے حصول کے لیے اپنے خون کا آخری قطرہ تک بہا دیں گے ، انہوں نے کہا کہ کشمیروں کے آزادی کے عزم کو دیکھتے ہوئے آج بھارت کے چندبا شعور حلقے بھی اس حقیقت کو تسلیم کرنے پر مجبور ہو چکے ہیں کہ مسلہء کشمیر کے دیر پا حل کے لیے بھارت کو بلاخر پاکستان سے بامقصد مزاکرات کرنے پڑہیں گے ، انہوں نے کہا کہ کشمیر سے متعلق بھارت کا بدنما چہرہ بڑی تیزی سے دنیا کے سامنے بے نقاب ہو رہا ہے اور پاکستان دنیا کے تمام فورمز پر کشمیریوں کے حقوق کی آواز بلند کر رہاہے اور اس وقت تک کشمیریوں کی سفارتی ، سیاسی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا جب تک ان کو اپنا حق خودارایت کا حق نہیں مل جاتا۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.