وفاقی وزیر داخلہ پر حملہ ملکی سیکورٹی پر بہت بڑا سوالیہ نشان ہے، الیکشن سے پہلے سیکورٹی کیلئے جامع حکمت عملی اپنانے کی ضرورت ہے

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کی احسن اقبال پر حملے کی شدید مذمت

اتوار 6 مئی 2018 20:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 مئی2018ء) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے احسن اقبال پر حملے کی شدید مذمت کر تے ہوئے کہا ہے کہ ملک کے وفاقی وزیر داخلہ پر حملہ ملک کی سیکورٹی پر بہت بڑا سوالیہ نشان ہے، الیکشن سے پہلے سیکورٹی کیلئے جامع حکمت عملی اپنانے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی سید خورشید احمد شاہ نے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال پر گولی چلانے اور انہیں زخمی کرنے کے واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس واقعہ کی مکمل تحقیقات ہونی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے وزیر داخلہ پر حملہ ملک کی سیکورٹی پر بہت بڑا سوالیہ نشان ہے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن سے پہلے سیکورٹی کیلئے جامع حکمت عملی اپنانے کی ضرورت ہی