چین کاپاکستان کیساتھ دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کی بہتری کیلئے اہم اقدام

بنک آف چائنہ نے کراچی میں اپنی پہلی شاخ کے ذریعے چینی کرنسی میں آپریشنز کا آغاز کر دیا

اتوار 6 مئی 2018 20:30

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 مئی2018ء) چین نے دوطرفہ تجارت ،سرمایہ کاری بہتر بنانے اور لین دین میں فنانسنگ کیلئے چینی یوآن کے کلئینرنگ اور سیٹل منٹ اور میکنزم (سی این وائی) کے لیے پاکستان میں اپنی بیجنگ سروسز کے باضابطہ اجراء کو سراہا ہے ،اتوار کو جاری کئے جانے والے ایک اعلامیہ کے مطابق بنک آف چین (بی او سی ) نے پاکستان کے جنوبی بندرگاہی شہر کراچی میں اپنی پہلی شاخ کے ذریعے پہلے ہی آپریشن کا آغاز کر دیا ہے ، اس سے قبل پاکستان کے مرکزی بنک نے پاکستان میں غیر ملکی مالیت والی کرنسی کے طور پر چینی کرنی رینمنبی یا یوآن کو منظور شدہ غیر ملکی کرنسی قرار دے دیا ہے اور اعلان کیا کہ چینی کرنسی یوآن امریکی ڈالر ،یورو ،جاپانی ین اور دوسری کرنسیوں جیسی دیگر بین الاقوامی کرنسیوں کے برابر ہے ،افتتاحی تقریب پاکستان کے جنوبی بندرگاہی شہر کراچی میں منعقد ہوئی ،بی او سی پاکستان آپریشن کے کنٹری ہیڈ اور سی ای او لائی تائو نے چینی یوآن کی عالمی تسلیمت،اہمیت اور بڑھتے ہوئے استعمال پر روشنی ڈالی اور کہا کہ چین کے کراس باڈر تجارت کی یوآن میں سودے کی مالیت گذشتہ سال 4.36ٹریلین یوآن سے بڑھ گئی ہے ، اعلامیہ کے مطابق بی او سی فرانس ،آسٹریلیا،ملائیشیا،ہنگری ، جنوبی افریقہ ، زمبیا اور امریکہ اور دیگر کئی مقامات میں یوآن کلئینر نگ بنگ کے طور پر کام کرتا ہے،کراچی میں چینی قونصل جنرل وانگ یو نے کہا کہ یوآن کے لیے بی او سی کے آپریشن چین کے بیلٹ و روڈ منصوبے کے علاہ چین پاکستان اقتصادی راہداری میں ایک اور مالیاتی نالی(آرٹیری) قائم کرینگے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر بی او سی عملے کے ارکان نے یوآن پروڈیکٹس اور حل کو متعارف کرایا اور پاکستان ،چین اور دنیا کے تمام ممالک میں افراد کے علاوہ حکومتوں ،مالیاتی اداروں ،کارپوریٹس کو بنیادی خدمات فراہم کرنے کا عزم کیا ،پاکستانی بنک کاروں نے امید ظاہر کی کہ یوآن کی کلئینرنگ اور سواے کے میکنزم سے دونوں ممالک میں کمپنیوں اور مالیاتی اداروں کی طرف سے یوآن کی بڑھتی ہوئی مانگ کے ساتھ براہ راست سرمایہ کاری اور تجارتی سودے سمیت لین دین کو فروغ حاصل ہو گا ،سیٹیٹ بنک آف پاکستان کے ڈپٹی گورنر جمیل احمد نے امید ظاہر کی کہ بی او سی انٹربنک مارکیٹ میں رقم فراہم کر سکتا ہے اور پاکستان میں کاروباری برداری اور مالیاتی صنعت کی ضرورت کو پورا کرنے کیلئے مختلف یوآن مالیت والی پراڈیکس فراہم کر سکتا ہے ۔

انسیٹیوٹ آف بنک کے سربراہ حسین لوائی کو یقین ہے کہ یوآن کلینئرنگ و سٹیل منٹ میکنزم کے اجراء سے دونوں ممالک کے درمیان کراس بارڈر تجارت میں اضافہ کرنے میں یقینی مدد ملے گی اور اس طرح دونوں طرف کے بنک اور کمپنیوں کو فائدہ پہنچے گا، پاکستان اسٹاک ایکسچینج لمٹیڈ کے بورڈ کے چیئرمین اور اینگرو کے ڈائریکٹر منیب کمال نے پاکستان کے مالیاتی اداروں اور کارپیٹس پر زور دیا کہ وہ یوآن کے موقع سے استفادہ کریں اور دونوں ممالک کی ترقی کو مزید بہتر بنائے ۔