(ن) لیگ کے پانچ سالہ دور حکومت میں قوم مہنگائی کی چکّی میں پس رہی ہے، رانا شاہد علی

حکمران شہ خرچیوں میں مصروف ہیںٹیکسوں کی بھر مار نے عوام کا جینا مشکل کر دیا ہے، گفتگو

اتوار 6 مئی 2018 20:30

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری و انجینئر رانا شاہد علی نے کہا ہے کہ (ن) لیگ کے پانچ سالہ دور حکومت میں قوم مہنگائی کی چکّی میں پس رہی ہے اور حکمران شہ خرچیوں میں مصروف ہیںٹیکسوں کی بھر مار نے عوام کا جینا مشکل کر دیا ہے مہنگائی کی وجہ سے غریبوں کے چولہے ٹھنڈے ہو کر رہ گئے ہیںروز گار کے مواقع چھِن جانے سے ہزاروں نوجوان بے کار پھر رہے ہیںانہوں نے مزید کہا کہ مہنگائی اور بیروزگاری کی وجہ سے جرائم کی شرح میں اضافہ ہو رہا ہے سیاست کے دعویدارخدمت خلق کی بجائے جرائم مافیا بن چکے ہیں میرٹ کے قتل عام سے ٹیلنٹ کی حوصلہ شکی کی جا رہی ہے انہوں نے کہا حکمرانوں نے عوام کو کچھ دینے کے بجائے ان کے مقدس جذبات پر حملے کیے ہیں اور ان کا خون نچوڑا ہے کہ وفاقی حکومت اور وزارت پانی و بجلی مکمل طور پر نا کام ہو چکے ہیںبجلی کی لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے دعویداروں میں شرم نام کی کوئی چیز نہیں ابھی بھی قوم سے مسلسل جھوٹ پر جھوٹ بول رہے ہیںبجلی کی لوڈشیڈنگ نے عام آدمی کا جینا محال کر دیا ہے لوگ بے روز گار ہور ہے ہیںپاکستان تحریک انصاف کے ضلعی صدر میاں شوکت علی تھہیم ایڈووکیٹ نے بھی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ (ن) لیگ کی حکومت نے اقتدار میں آتے ہی دعوے کیے تھے کہ ہم بجلی کا سر کلر ڈیڈختم کر دے گے لیکن اس میں کئی گنا اضافہ ہو چکا ہے وزارت پانی وبجلی نے تیل فراہم کر نے والی کمپنیو ں کو اربوں روپے کی رقم ادا نہیں کیے اور اگر تیل کی سپلائی بند ہوئی تو بجلی کی لوڈشیڈنگ میں مزید اضافے ہو سکتا ہے انہوں نے کہا کہ غریب عوام توپہلے سے ہی بجلی وگیس سمیت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اور ٹیکسوں میں اضافے کی سزا بھگت رہے ہیںمہنگائی نے ماضی کے تمام ریکارڈ توڑ دئیے ہیںرمضان کی آمد سے قبل ہی آٹا، گھی، چینی،دودھ سمیت دیگر ضروریات کی بنیادی اشیاء کی قیمتیں آسمانوں سے باتیں کر رہی ہیں۔