جہانگیر خان مشوخیل پی پی پی ٹاؤن فور کا نائب صدر مقرر

اتوار 6 مئی 2018 20:31

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مئی2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی پشاور کے صدر ملک سعید اور جنرل سیکرٹری مصباح الدین نے جہانگیر خان مشوخیل کو پی پی پی ٹاؤن فور کا نائب صدر مقرر کیا ہے۔ یاد رہے کہ جہانگیر خان پی وائی او کے پشاور کے سابق صدر ورہنمابھی رہ چکے ہیں۔