Live Updates

عمران خان کا 2013ء کے الیکشن میں فوج پر دھاندلی کا الزام، سابق آرمی چیف میدان میں آ گئے

2013ء کے انتخابات میں فوج نے نئی بلکہ سابق چیف جسٹس اور ریٹرننگ افسران نے دھاندلی کروائی،سابق صدر پرویز مشرف کی دوران انٹرویو گفتگو

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 7 مئی 2018 12:04

عمران خان کا 2013ء کے الیکشن میں فوج پر دھاندلی کا الزام، سابق آرمی چیف ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔07مئی 2018ء)  پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کا 2013ء کے الیکشن میں فوج پر دھاندلی کا الزام، سابق آرمی چیف میدان میں آ گئے ۔عمران خان کو جواب دے دیا۔ سابق صدر جنرل پرویز مشرف کا کہنا ہے کہ پاکستا ن تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کا فوج پر دھاندلی کا الزام غلط ہے۔کہا جاتا ہے کہ عمران خان کا پہلا جلسہ آئی ایس آئینے کروایا۔

2013ء کے انتخابات میں فوج نے نئی بلکہ سابق چیف جسٹس اور ریٹرننگ افسران نے دھاندلی کروائی۔قومی اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق سابق صدر جنرل پرویز مشرف کا ایک انٹرویو کے دوران کہنا تھا کہ سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری 28 ہزار پٹرول کی کرپشن کرتے تھے۔1992 کے بعد آنے والے چیف جسٹس کے حکومت کے ساتھ تعلقات اچھے نہیں رہے۔

(جاری ہے)

فوج ان کے جگھڑوں میں ثالثی کردار ادا کرتی رہی۔

پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ سیاست کو گند صاف کرنے کے لیے ہمیشہ فوج آتی ہے ۔میرے خلاف جتنے بھی کیسز ہیں وہ سیاسی ہیں۔یاد رہے اس سے پہلے پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان بھی ایک انٹرویو کے دوران یہ کہہ چکے ہیں کہ فوج نے ہمیشہ ہی نواز شریف کی مدد کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عدلیہ نے نواز شریف کی مدد کی ہے ، فوجمسلسل نواز شریف کے ساتھ رہی ہے۔

1990ء میں ایک غیر سیاسی شخص اور بزنس مین کو جنرل ضیا نے سیاستدان بنا دیا۔ 1990ء میں آئی جی آئی بنوائی ، آئی ایس آئی نے مہران بنک کا پیسہ دلوایا۔ آئی ایس آئی کے ڈی جی کی رپورٹ تھی سپریم کورٹ میں کہ ہم نے پیسے دئے لیکن عدلیہ نے نواز شریف کا دفاع کیا۔ لیکن کوئی کیس ہی نہ سنے، اس کی جگہ کوئی اور ہوتا تو کب کا فارغ ہوا ہوتا ، فوج نے 1990ء میں اس کی مدد کی ۔ 1996ء میں بے نظیر کی حکومت گرائی ، اور پھر الیکشن میں فو ج نے نواز شریف کی پھر سے مدد کی۔ 2013ء کے الیکشن میں بھی فوج نے ان کی مدد کی ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات