ساہیوال ،سیاسی جماعت کے دو عہدیدار بھائیوں کو گولیاں مار کر شدید زخمی کر دیاگیا،دو ملزم گرفتا ر

پیر 7 مئی 2018 15:30

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2018ء) نواحی چک 121/9.Lمیں ایک سیاسی جماعت کے دو عہدیدار بھائیوں آصف اور نذیر کو گولیاں مار کر شدید زخمی کر دیا دونوں زخمیوں کو سول ہسپتال ساہیوال دا خل کرا دیا ہے جہاں آصف کی حالت نازک ہے دو ملزم گرفتا ر کر لئے گئے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ اسی چک کے نسیم حیدر کے دو بھائیوں سے سیاسی عداوت کی بنا پر نثار احمد اور اسکے ساتھیوں نے فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا ۔پولیس تھانہ کمیر نے نثار احمد اور اسکے چھ ساتھیوں کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے ۔دو ملزم نثار احمد اور احمد کو گرفتار کر لیا ہے اور تفتیش جاری ہے۔