مئی کو متحدہ مجلس عمل انتخابی مہم کا آغاز عظیم الشان جلسہ عام سے کر رہی ہے ، عتیق الرحمن

قائدین کارکنان کو انتخابی روڈ میپ دیں گے ۔ پشاو رسے بڑی تعداد میں لوگ شریک ہوں گے ،ل سیکرٹری جماعت اسلامی پشاور

پیر 7 مئی 2018 20:24

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 مئی2018ء) جماعت اسلامی پشاور کے ذمہ داران کا اجلاس جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی پشاور عتیق الرحمن کے صدارت میں ہوا ۔ اجلاس میں 13 مئی کو مینار پاکستان لاہور کے عظیم الشان جلسہ عام کے حوالے سے تمام زونز کو اہداف دیے گئے اور یونین کونسل ، ویلج کونسل اور محلے کے سطح پر کمیٹیاں تشکیل دے کر جماعت اسلامی اور متحدہ مجلس عمل کے پیغام کو گھر گھر اور ہر فرد تک پہنچانے اور بڑی تعدا دمیں لوگوں کو لاہور کے جلسہ عام میں شریک کرانے کا فیصلہ کیا گیا ۔

اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے جنر ل سیکرٹری عتیق الرحمن نے کہا کہ لاہور کے جلسہ عام سے متحدہ مجلس عمل کی انتخابی مہم کا آغاز ہورہا ہے اور یہ جلسہ پاکستان کے تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا جس میں قائدین کارکنان کو انتخابی روڈ میپ دیںگے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ جماعت اسلامی کے کارکنان منظم اندازمیں جلسہ عام کے لیے عوامی مہم چلائیں ۔ انہوںنے کہاکہپاکستان کے عوام سیکولر پارٹیوں سے تنگ آچکے ہیںاوروہ آئندہ انتخابات میں متحدہ مجلس عمل کوبھرپورکامیابی دلوائیں گے ۔

انشاء اللہ دینی جماعتوں کا اتحاد خیبرپختونخواہ سمیت ملک بھر میں نمایاں کامیابی حاصل کرے گا ۔انہوںنے کہاکہ جماعت اسلامی کے کارکنان قافلے کے شکل میں لاہور جائیں گے اور متحدہ مجلس عمل کے جلسہ عام میں شریک ہوں گے ۔