Live Updates

پی ٹی آئی منظم انداز میں عام انتخابات کی تیاریاں کر رہی ہے،عبدالعلیم خان

پیر 7 مئی 2018 22:56

پی ٹی آئی منظم انداز میں عام انتخابات کی تیاریاں کر رہی ہے،عبدالعلیم ..
لاہور۔07مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف وسطی پنجاب کے صدر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی2013کے مقابلے میں زیادہ منظم انداز میں عام انتخابات کی تیاریاں کر رہی ہے اور سابقہ غلطیوں کو درست کرتے ہوئے ٹف ٹائم دیں گے۔

(جاری ہے)

عبدالعلیم خان نے یہاں چیئرمین سیکرٹریٹ میں قومی و صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کے انٹر ویو کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب تک عمران خان سمیت کسی کو کوئی ٹکٹ نہیں دیا گیا آن لائن درخواستیں موصول ہونے کے بعد ہر ریجن میں انٹر ویوز کا سلسلہ شروع ہو رہا ہے جس کے بعد ٹکٹوں کا حتمی فیصلہ پارٹی کا پارلیمانی بورڈ کرے گا ،عبدالعلیم خان نے بتایا کہ ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملات کو سلجھانے کیلئے میاں افضل حیات کی سربراہی میں سینئر رہنماؤں پر مشتمل 10رکنی مصالحتی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جو حلقہ وار سامنے آنے والی شکایات کا جائزہ لے گی۔

تحریک انصاف کے مرکزی نائب صدر محمد شعیب صدیقی،سابق جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی لاہورمیاں افتخار اور رانا ندیم بھی اس موقع پر موجود تھے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات