Live Updates

نواز شریف کے اگلے انتخابات میں دلچسپی نہ لینے کی وجہ سامنے آ گئی

نوازشریف کہتےہیں کہ اگرمجھے یہ کھلونا نہیں ملےگا تومیں توڑدوں گا، معروف صحافی عارف نظامی کا تبصرہ

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 8 مئی 2018 15:02

نواز شریف کے اگلے انتخابات میں دلچسپی نہ لینے کی وجہ سامنے آ گئی
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔08 مئی 2018ء) معروف صحافی عارف نظامی کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف اگلے انتخابات میں دلچسپی نہیں لے رہے۔تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے معروف صحافی وکالم نگار عارف نظامی کا سیاسی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ن لیگ کی سیاست میں صورتحال مختلف ہو گئی ہے۔مسلم لیگ ن کےقائد نواز شریف اس وقت فرنٹ فٹ پر کھیل رہے ہیں۔

عارف نظامی کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو معلوم ہے کہ وہ نا اہل تو قرار دئے جا چکے ہیں اور اب وہ سکتا ہے ان کو سزا بھی ہو جائے۔اور اس بات میں نواز شریف کو کوئی شک نہیں ہونا چاہئیے کہ ان کو اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کوسزا ہو جائے گی۔اس تمام صورتحال کے بعد مجھے نہیں لگتا کہ مریم نواز کو ڈان لیکس سے کوئی نقصان ہو سکتا ہے۔

(جاری ہے)

لیکن سیاسی طور پر اس کا نقصان مسلم لیگ ن کو ہو سکتا ہے۔

عارف نظامی کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی پارٹی شاید اگلا الیکشن جیت بھی جائے پرنوازشریف اس میں دلچسپی نہیں لےرہے نوازشریف کہتےہیں کہ اگرمجھےیہ کھلونا نہیں ملےگا تومیں توڑدوں گا.اور اگر اس طرح کے حالات پیدا ہو جائیں کہ اگلے انتخابات نہ ہوں تو اس میں نواز شریف کو کیا اعتراض ہو سکتا ہے۔یاد رہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کو پانامہ کیس کے بعد تا حیات نا اہل قرار دیا جا چکا ہے۔

لیکن وزارت عظمی سے ہاتھ دھونے کے بعد بھی نواز شریف کی مشکلات میں کمی نہیں آئی اور انہیں نیب میں بھی کیس کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔اور میڈیا پر یہ خبریں بھی گردش کر رہی ہیں کہ نیب میں شریف خاندان کے خلاف چلنے والے ریفرنس میں نواز شریف کو سزا ہو سکتی ہے۔نواز شریف ان دنوں پاکستان کے مختلف شہروں میں جلسے بھی کر رہے ہیں۔اور جلسوں سے نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز خطاب کرتی ہیں۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات