Live Updates

تحریک انصاف اور جنوبی پنجاب محاذ کے درمیان مذاکرات کامیاب

15 سی20 ارکان کپتان کے قافلے میں آج باقاعدہ شمولیت کا اعلان کرینگے جنوبی پنجاب کے ارکان سے مل کر علیحدہ صوبہ بنائیں گے، جہانگیر ترین

منگل 8 مئی 2018 15:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 مئی2018ء) جنوبی پنجاب محاذ اور تحریک انصاف کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد 15سے 20ارکان نے کپتان عمران خان کے قافلے میں شامل ہونے کا فیصلہ کرلیا جس کا باضابطہ اعلان آج عمران خان کے ہمراہ بنی گالہ میں پریس کانفرنس کے دوران کرینگے پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب محاذ اور تحریک انصاف کے مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں جس کا باقاعدہ اعلان آج جنوبی پنجاب کی قیادت عمران خان سے ملاقات میں کریں گے اور ملاقات کے بعد عمران خان کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں تحریک انصاف میںا نضمام کا اعلان کریں گے فواہد چوہدری کے مطابق جنوبی پنجاب محاذ ارکان اور پی ٹی آئی میں مذاکرات پچھلے کئی دنوں سے جاری تھے جنوبی پنجاب محاذ والے شروع میں تحریک انصاف کے ساتھ انضمام نہیں بلکہ الحاق بارلانس چاہتے تھے جس پر عمران خان نے دوٹوک الفاظ میں پیغام دیا کہ وہ آزاد ارکان کو کسی صورت برداشت نہیں کرینگے اس لیے الحاق بھی انہیں قابل قبول نہیں اگر کسی نے پی ٹی آئی کی کامیابی کے لیے آنا ہے اور اسے مقبولیت چاہئے تو وہ تحریک انصاف کے نشان بلے پر الیکشن لڑے جس پر جنوبی پنجاب محاذ کے سربراہ میر بلخ شیر مزاری اور خسرو بختاور نے رضامندی کا اظہار کیا اور فیصلہ کیا کہ الائنس نہیں کیا جائے گا بلکہ انضمام کیا جائے گا اس موقع پر جہانگیر ترین نے نجی ٹی وی پر گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے والے جنوبی پنجاب محاذ کے ارکان کو خوش آمدید اور مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج تحریک انصاف اور جنوبی پنجاب کے ارکان کے لیے تاریخی دن ہے اب جنوبی پنجاب کا صوبہ حقیقت بنے گا اور جنوبی پنجاب کے ارکان اور پی ٹی آئی ملکر الیکشن لڑیں گے انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے منحرف ارکان کا تحریک انصاف میں شمولیت ن لیگ کے لئے بہت بڑا جھٹکا ثابت ہوگا ابھی یہ تبدیلی کا آغاز ہے مزید ارکان اسمبلی رابطے میں ہیں انشاء اللہ تحریک انصاف آئندہ آنے والی حکومت میں جنوبی پنجاب کے ارکان اسمبلی سے ملکر علیحدہ صوبہ بنائیںگی
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات