بلاول بھٹو زرداری (کل) لاہور سے ملتان روانہ ہوں گے

چیئرمین پیپلزپارٹی 10مئی کو لیہ میں جلسہ عام سے خطاب کرینگے

منگل 8 مئی 2018 21:33

بلاول بھٹو زرداری (کل) لاہور سے ملتان روانہ ہوں گے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 مئی2018ء) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری (کل)بدھ کو جنوبی پنجاب کے تین روزہ دورے پر ملتان جائیں گے ۔پیپلزپارٹی ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری بدھ کو جنوبی پنجاب کے تین روزہ دورے پر ملتان کیلئے روانہ ہوں گے جہاں وہ جنوبی پنجاب کے رہنمائوں بالخصوص سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی سے ملاقاتیں کریں گے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ملاقاتوں کے دوران پیپلزپارٹی کو جنوبی پنجاب میں مزید مضبوط بنانے سے متعلق پارٹی پالیسی پر تبادلہ خیال کیا جائے گا تاکہ آئندہ انتخابات میں جنوبی پنجاب سے پیپلزپارٹی کلین سوئپ کرسکے ۔بلاول بھٹو زرداری ملاقاتوں کے بعد ملتان سے لیہ کے لئے روانہ ہوں گے جہاں وہ 10 مئی کو جلسہ عام سے خطاب کریں گے ۔ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین ملتان سے کراچی کے لئے روانہ ہوں گے جہاں وہ 12مئی کو جلسہ عام سے خطاب کریں گے ۔