کراچی، حکیم سعید گراونڈ میں ہنگامہ آرائی کامقدمہ درج

دونوں سیاسی جماعتوں کے 700 کارکن نامزد ، جلاو گھیراو، توڑپھوڑ اور ہنگامہ آرائی کی دفعات شامل

منگل 8 مئی 2018 22:04

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2018ء) کراچی کے حکیم سعید گراونڈ میں ہنگامہ آرائی کامقدمہ درج کرلیا گیا۔مقدمہ عزیز بھٹی تھانے میں سرکار کی مدعیت میں پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کے خلاف درج کیا گیا ہے، جس میں دونوں سیاسی جماعتوں کے 700 کارکنوں کونامزدکیاگیاہے۔پولیس کے مطابق مقدمے میں جلاو گھیراو، توڑپھوڑ اور ہنگامہ آرائی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

دوسری جانب حکیم سعیدگراونڈمیں ہنگامہ آرائی اور فائرنگ کی ویڈیو منظر عام پر آگئی ہے، جس میں پولیس اہلکار سرکاری اسلحہ سے فائرنگ کررہاہے، ویڈیو میں نظر آرہاہے کہ پولیس اہلکار گراونڈ کے باہر یونیورسٹی روڈ پر ہوائی فائرنگ کر رہا ہے۔ویڈیو سے پولیس کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ کی تصدیق ہوتی ہے، جس میں کہا گیا تھا کہ فائرنگ پولیس اہلکاروں نے کی، رپورٹ کے مطابق فائرنگ کرنے والے پولیس اہلکار علی زیدی کے ساتھ تھے۔پی ٹی آئی رہنماعلی زیدی کوحکومت کی طرف سی2پولیس گارڈملے ہوئے ہیں، علی زیدی نے اپنے گارڈزکی جانب سے فائرنگ کی تصدیق کی ہے۔علی زیدی کا کہنا ہے کہ پولیس گارڈز نے مشتعل ہجوم سے بچانے کیلئے ہوائی فائرنگ کی۔