جماعةالدعوة مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کیخلاف 11مئی جمعہ کو ملک گیر یوم احتجاج منائے گی

لاہور سمیت چاروں صوبوں و آزاد کشمیر میں احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے، کشمیری شہداء کی غائبانہ نماز جنازہ بھی ادا کی جائے گی مقبوضہ کشمیر میں ظلم و دہشت گردی کی انتہا ہو چکی،بھارتی بین الاقوامی قوتوں کی شہ پر کشمیر میں خونریزی کا ارتکاب کر رہا ہے آئے دن نام نہاد سرچ آپریشن کے ذریعے نہتے کشمیریوں کا قتل عام اور ان کی نسل کشی کی جارہی ہے لیکن انسانی حقوق کے علمبردار اداروں او رملکوں کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی،بھارت طاقت و قوت کے بل بوتے پر کشمیریوں کا جذبہ آزادی کچلنے میں کامیاب نہیں ہو سکتا، حافظ سعید

منگل 8 مئی 2018 23:54

جماعةالدعوة مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کیخلاف 11مئی جمعہ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 مئی2018ء) امیر جماعةالدعوة پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید کی اپیل پرمقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کیخلاف 11مئی جمعہ کو ملک گیر یوم احتجاج منایا جائے گااور لاہور سمیت چاروں صوبوں و آزاد کشمیر میں احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے۔ اس دوران کشمیری شہداء کی غائبانہ نماز جنازہ بھی ادا کی جائے گی ۔

اسی طرح علماء کرام کی طرف سے ملک بھر کی مساجد میں خطبات جمعہ کے دوران بھارتی ظلم و بربریت کو موضوع بنایا جائے گا اور مذمتی قراردادیں پاس کی جائیں گی۔ اپنے بیان میں حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ کشمیر میں ظلم و دہشت گردی کی انتہا ہو چکی۔ بھارتی بین الاقوامی قوتوں کی شہ پر کشمیر میں خونریزی کا ارتکاب کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

آئے دن نام نہاد سرچ آپریشن کے ذریعے نہتے کشمیریوں کا قتل عام اور ان کی نسل کشی کی جارہی ہے لیکن انسانی حقوق کے علمبردار اداروں او رملکوں کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی۔

حکومت پاکستان کی طرف سے بھی وہ کردار دیکھنے میں نہیں آرہا جو انہیں ادا کرنا چاہیے۔ انہوںنے کہاکہ کشمیری قوم جس طرح پاکستانی پرچم لہراتے ہوئے غاصب بھارتی فوج کے خلاف سینہ سپر اور لازوال قربانیاں پیش کر رہی ہے اسے تاریخ میں سنہری حروف میں لکھا جائے گا۔کشمیر میں ہر روز لاشیں گر رہی ہیں،لوگوں کی املاک برباد کی جارہی ہیں اور ان کے گھروں کو جلایا جارہا ہے۔

مظلوم کشمیریوں کی عزتیں و حقوق محفوظ نہیں ہیں۔ بھارتی فوج کشمیری خواتین کی بے حرمتی کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہی ہے۔ چاہیے تو یہ تھا کہ حکومت پاکستان کشمیر میں جاری دہشت گردی اور ظلم و بربریت کو تمام بین الاقوامی فورمز پر اٹھاتی لیکن افسوس کہ ایسا نہیں کیا گیا اور کشمیریوں کی مددوحمایت کی بجائے مودی سرکار سے دوستیاں پروان چڑھانے کی کوششیں کی گئیں۔

حافظ محمد سعید نے کہاکہ کشمیری شہداء کی قربانیاں ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں۔ حکمرانوں کی مجبوریاں ہو سکتی ہیں ہماری کوئی مجبوری نہیں۔ مظلوم کشمیریوں کی ہر ممکن مددوحمایت جاری رکھیں گے اور اس مشکل وقت میں انہیں کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ انہوںنے کہاکہ ملک بھر میں جمعہ کے دن کشمیری شہداء کی غائبانہ نما زجنازہ ادا کی جائے گی اور علماء کرام خطبات جمعہ میںبھارت کی ریاستی دہشت گردی کو موضوع بناتے ہوئے بھارتی ظلم و بربریت کیخلاف مضبوط آواز بلند کریں گے۔ انہوںنے کہاکہ تحریک آزادی کشمیرپوری قوت سے جاری ہے اور ان شاء اللہ جاری رہے گی۔ بھارت طاقت و قوت کے بل بوتے پر کشمیریوں کا جذبہ آزادی کچلنے میں کامیاب نہیں ہو سکتا۔